Ro rahe hai imam
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Shadman Raza
امام وقت ہے رنجیدہ کون سونچے گا
آ کسی روز اسی دکھ پہ اکھٹے رویں
یاد کرکے لٹے گھر کا منظر
رو رہے ہیں امام زمانہ
خاک کربوبلا ڈالے سر پر
رو رہے ہیں امام زمانہ
تیرتا ہے نظر میں وہ منظر
چل رہا ہے نمازی پہ خنجر
وار ہوتا ہے سوکھے گلے پر
رو رہے ہیں امام زمانہ
بھول سکتے نہیں جلتے خیمے
بھول سکتے نہیں تازیانے
بھولیں کیسے وہ زینب کی چادر
رو رہے ہیں امام زمانہ
یاد ہے انکو اب بھی وہ منظر
جب برستے تھے پتھر سرور پر
بی بیاں شام میں تھی کھلے سر
رو رہے ہیں امام زمانہ
یاد کرکے لٹی چادروں کو
یاد کرکے سفر کے دکھوں کو
یاد کرکے سکینہ کے گوہر
رو رہے ہیں امام زمانہ
یاد کرکے وہ غازی کے بازو
یاد کرکے وہ اکبر کے گیسوں
یاد کرکے وہ ظلم ستمگر
رو رہے ہیں امام زمانہ
ذکر کربوبلا ہو رہا ہے
آج سارا جہاں رو رہا ہے
آکے قد آج فرش عزا پر
رو رہے ہیں امام زمانہ
العجل العجل کہنے والوں
اپنے اعمال کو بھی دیکھو
با خدا غیب میں آج تم پر
رو رہے ہیں امام زمانہ
غیب میں کر رہے ہیں دعائیں
جلد غیبت سے باہر وہ آیں
بدلہ کربلا کا لے جلد آ کر
رو رہے ہیں امام زمانہ
آنکھ میرے قلم کی ہوی نم
کر رہی ہے یہ تحریر ماتم
نور نوحہ رقم ہو یہ کیونکر
رو رہے ہیں امام زمانہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.