Pukaro aise ke
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Shadman Raza
پکارو ایسے کہ میرا امام آ جاے
میرا بھی لشکرِ مہدی میں نام آ جاے
پکارو ایسے کہ میرا امام آ جاے
ولاے حق میں جہاد غلام جاری ہے
فراز دار پہ میثم کا کام جاری ہے
زباں کٹ گیء لیکن کلام جاری ہے
دعا کرو ہمیں طرز کلام آ جاے
پکارو ایسے کہ میرا۔۔۔
قرار کے لئے ہے بیقرار پہلے سے
در امام پہ ہے جاں نثار پہلے سے
بہت ہے بھیڑ بنا لو قطار پہلے سے
چلو چلو کے غلاموں میں نام آ جاے
پکارو ایسے کہ میرا۔۔۔
کوئی تو راہ شہادت پہ چلنے والا ہے
ہے کوئی حر کی طرح جو سنبھالنے والا ہے
زرا سی دیر میں سورج نکلنے والا ہے
پلک جھپکنے میں ان کا پیام آ جاے
پکارو ایسے کہ میرا۔۔۔
عمل سے دور ہے دنیا کی چاہ غالب ہے
جو حال ہے یہی کہنا یہاں مناسب ہے
امام تو نہیں غایب عوام غایب ہے
امام آیینگے پہلے عوام آ جاے
پکارو ایسے کہ میرا۔۔۔
قدم امام زمن کا رہے ساعت میں ہے
علی کی تیغ ہے قرآن ان کے ساتھ میں ہے
نظام عدل امام زمن کے ہاتھ میں ہے
ہمارے ملک میں بھی وہ نظام آ جاے
پکارو ایسے کہ میرا۔۔۔
امام عصر سے ملنے کی جا ہے فرش عزا
نماز پڑھ کے ہر ایک مانگ لے علم پہ دعا
جسے بھی کرنی ہے کر لے زیارت مولا
وہ مجلسوں میں بصد احترام آ جاے
پکارو ایسے کہ میرا۔۔۔
حسینی ماؤں نے کردار ان کا ڈالا ہے
پیام کربوبلا نے انہیں سنبھالا ہے
امام کے لئے بچوں کو میں نے پالا ہے
میرا یہ لختِ جگر ان کے کام آ جاے
پکارو ایسے کہ میرا۔۔۔
فدائے اصغر بے شیر آج ہونا ہے
ولاے اکبر مہرو نے برچھیاں کھاییں
خدا کی راہ میں ہم بھی شہید ہو جاے
ہمارے ہاتھ میں کوثر کا جام آ جاے
پکارو ایسے کہ میرا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.