Mere maula aane
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Shadman Raza
میرے مولا آنے والے ہے
اگر حسین کے مقصد سے ہے وفاداری
تو پھر امام کی نصرت ہے یہ عزاداری
امام عصر کو گھر میں اگر بلانا ہے
بس اتنا کرنا ہے فرش عزا بچھانا ہے
گھر گھر میں بچھا دو فرش عزا
مولا کو دینا ہے پرسہ
کے بس مولا آنے والے ہے
ہاں میرے مولا آنے والے ہے
صدیاں گزری ہے پھر بھی سفر
وہ کربوبلا کا جاری ہے
یہ رسم عزاداری ہے کیا
یہ نصرت کی تیاری ہے
ناصر ہو نگے سب اہلِ عزا
میرے مولا آنے۔۔۔
جاری ہے عزاداری شہ کی
بچے ہیں لہو میں آج بھی تر
اے ماؤں شہیدوں کی ماؤں
قربان کیا ہے تم نے پسر
مولا خود دینگے اس کا صلہ
میرے مولا آنے۔۔۔
زہرا کا پسر اب آے گا
آزاد کراے گا کعبہ
آے گا وارث کربوبلا
بدلہ وہ لے گا بقیہ کا
ہوگا تعمیر ہر اک روضہ
میرے مولا آنے۔۔۔
اے ماؤں بہنوں شرم و حیاء
اور عزت کا بھی دھیان رہے
زہرا کی محنت کا ہو خیال
اور زینب کا بھی مان رہے
رکھنا ہے تمہیں قایم پردہ
میرے مولا آنے۔۔۔
زہرا کا پسر کے خاطر اب
گھر کیسے سجایا ہے تم نے
ماحول ہو مولا کے قابل
خود انکو بلایا ہے تم نے
در کھول کے بیٹھو تقوے کا
میرے مولا آنے۔۔۔
قاسم کے ٹکڑوں کا بدلہ
ہر شام کے پتھر کا بدلہ
زہرا کی مصیبت کا بدلہ
زینب کی چادر کا بدلہ
جاؤ گے کہاں تم اہلِ جفا
میرے مولا آنے۔۔۔
بن ہاتھ گرے جب گھوڑے سے
کیسی یہ مصیبت تھی ہاے
غازی کی ایک ہی خواہش ہے
مولا کی زیارت ہو جاے
اے موت دے مہلت مجھکو زرا
میرے مولا آنے۔۔۔
مولا سب سے پہلے لیں گے
محسن کی شہادت کا بدلہ
بچی کے طمانچوں کا بدلہ
سجاد کی زحمت کا بدلہ
یا ثاراللہ کا ہے نعرہ
میرے مولا آنے۔۔۔
اے شادماں اور قمر اب ہم
دشمن کے مقابل ڈٹ جاے
ٹکڑے ہو لاکھ دھماکوں سے
کٹتے ہیں ہاتھ تو کٹ جاے
تھامے رہے پرچم مولا کا
گھر گھر میں بچھا دو فرش عزا
مولا کو دینا ہے پرسہ
میرے مولا آنے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.