Marhaba ya imam
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Farhan Ali Waris
صدیوں کی مسافت طےء کر کے امید کا سورج نکلا ہے
امید کا سورج دنیا کے منظر کو بدلنے والا ہے
منظر کے بدلنے والے کو قرآن کا وارث کہتے ہیں
قرآن کے وارث کو ہم سب دن رات لکھتے ہیں
اب وارث حیدر آتا ہے آثار یہی بتلاتے ہیں
غازی کا علم لہراتے ہوے یہ سارے حسینی کہتے ہیں
مرحبا یا امام مرحبا یا امام
آ رہا ہے آ رہا ہے میرا مولا آ رہا ہے
پرچمِ عباس لے کر آنے والا آے گا
سارے غم اب دور ہونگے وقت ہمارا آے گا
رات ظلمت کی چھٹے گی ایک اجالا آے گا
اب تو ہر دل کی صدا ہر صبح ہر ایک شام
مرحبا یا امام۔۔۔
پھر سے چمکے گا فضا میں ذوالفقار حیدری
نہ رہیں گے پھر منافق اور نہ منکر کوی
عاشقانِ مصطفیٰ کا ہوگا ہونٹوں پر یہی
اب تو ہر دل کی صدا ہر صبح ہر ایک شام
مرحبا یا امام۔۔۔
وقت کے نفزیں رہیں گی پھر ہمارے ہاتھ میں
نہ عقیدوں میں طفرقہ ہوگا اور نہ ذات میں
ماتمی کہتے رہیں گے بس یہی ہر بات میں
اب تو ہر دل کی صدا ہر صبح ہر ایک شام
مرحبا یا امام۔۔۔
ایک ہی ہوگا عقیدہ ایک قبلہ اور نماز
اب کہاں سجدوں میں ہوگا بے یقینی کا جواز
اب اذاں بن کر جہاں میں گونج اٹھے گا حق آثار
اب تو ہر دل کی صدا ہر صبح ہر ایک شام
مرحبا یا امام۔۔۔
کربلا والوں کا ماتم ہر گلی ہوگا بپا
سب کے لب پر آے گا اب کربلا کا تذکرہ
ماتمی ماحول ہوگا ماتمی ہوگی فضا
اب تو ہر دل کی صدا ہر صبح ہر ایک شام
مرحبا یا امام۔۔۔
گونج اٹھے گی فضا میں یہ صدا فرحان کی
ہے علی وارث ہمارے سب پکاریں گے یہی
جو لکھا ہے حق لکھا ہے تو نے مظہر عابدی
اب تو ہر دل کی صدا ہر صبح ہر ایک شام
مرحبا یا امام۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.