Maqame sahibaz
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Mir Hasan Mir
سنو اے اہلِ عزا درد ناک یہ منظر
کسی نے پوچھا جو قایم امام سے رو کر
امام روتے ہیں کیوں اس مقام پر آکر
تو سر کو پیٹ کے بولے یہ شاہ جن و بشر
نہ اس مقام پہ کیوں عسکری کا چین گرے
یہ وہ زمیں ہے جہاں زین سے حسین گرے
نہ اس مقام پہ کیوں عسکری کا چین گرے
یہ وہ زمیں ہے جہاں زین سے حسین گرے
مقام صاحب الزمان ہے یہ
اسی مقام پہ اب تک فرات روتی ہے
گلے لپٹ کے قضاء سے حیات روتی ہے
تمام کربوبلا ساتھ ساتھ روتی ہے
ہے ایک ماں جو یہاں ساری رات روتی ہے
...نہ اس مقام پہ کیوں
...یہ وہ زمیں ہے
...مقام صاحب الزمان
اسی مقام پہ غازی کو شہ نے دی تھی صدا
نہ دیکھا تم نے ہماری لڑائی کو بھیا
یہ کہ رہے تھے کہ بس حرملہ کا تیر لگا
غریب زہرا یہاں زین پر سنبھل نہ سکا
...نہ اس مقام پہ کیوں
...یہ وہ زمیں ہے
...مقام صاحب الزمان
ہر اک امام کو خوں اس جگہ رلایا گیا
جو شامیوں کے تھا بس میں وہ ظلم ڈھایا گیا
یہاں پہ غیر کے تشنہ دہن کو لایا گیا
گرا کہاں یہاں مظلوم کو گرایا گیا
...نہ اس مقام پہ کیوں
...یہ وہ زمیں ہے
...مقام صاحب الزمان
عجیب حال میں دیکھا تھا شاہ کو ماں نے
نہ موت آتی تھی نہ سانس اتنے زخمی تھے
اسی مقام پہ زہرا نے اپنے بیٹے کے
بدن سے تیر نکالے تھے اپنے ہاتھوں سے
...نہ اس مقام پہ کیوں
...یہ وہ زمیں ہے
...مقام صاحب الزمان
یہی پہ شمر نے سوچا ہو کیسے اندازہ
کہ مر گیا ہے یا زندہ ہے دلبر زہرا
قیام لوٹ لو زینب کے دی پھر اس نے صدا
تڑپ کے اٹھے تھے زینب کے نام پر مولا
...نہ اس مقام پہ کیوں
...یہ وہ زمیں ہے
...مقام صاحب الزمان
علی کے لال کی آنکھوں میں تھا وہی منظر
گرے تھے جس جگہ برچی کے وار سے اکبر
جوان لال کو رونے کی آرزو لے کر
یہی سے گھٹنیوں چلتے ہوئے گےء سرور
...نہ اس مقام پہ کیوں
...یہ وہ زمیں ہے
...مقام صاحب الزمان
چلے تھے گھٹنیوں اکبر کی لاش پر مولا
یہاں سے آگے تکلم بیان کیا ہو بھلا
غریب کیسے بھلا قتل گاہ تک پہنچا
یہی سے ذلفیں پکڑ کر لعین لے کے چلا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.