Mai pardae ghaibat
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Mir Hasan Mir
امام پردہء غیبت سے دے رہے ہیں صدا
انا ابن زہرا
نظر میں رہتی ہے ہر وقت میرے کرب وبلا
انا ابن زہرا
میں پردہء غیبت سے سماں دیکھ رہا ہوں
سجاد کے خیموں کا دھواں دیکھ رہا ہوں
زینب چلی جس آگ میں عابد کو بچانے
اس آگ میں پیروں کے نشاں دیکھ رہا ہوں
---میں پردہء غیبت سے
جس سر پہ سجا کرتی تھی دستار محمد
اس سر کو سر نوکِ سناں دیکھ رہا ہوں
---میں پردہء غیبت سے
بس تیر ہے چلنا علی اصغر کے گلے پر
ظالم کی میں تیر و کماں دیکھ رہا ہوں
---میں پردہء غیبت سے
جس رخ کے لئے کرتے تھے بوسے شہ والا
اس رخ پہ طمانچوں کے نشاں دیکھ رہا ہوں
---میں پردہء غیبت سے
مقتل میں کہاں ثانیء زہرا کی ردا ہے
عباس کے بازو ہیں کہاں دیکھ رہا ہوں
---میں پردہء غیبت سے
آئے نہ وطن لوٹ کے پھر عون و محمد
اجڑا ہوا زینب کا مکاں دیکھ رہا ہوں
---میں پردہء غیبت سے
ماں باپ بہن بھائی پھوپھی اور اعزاء
اک تیر میں کتنوں کی میں جاں دیکھ رہا ہوں
---میں پردہء غیبت سے
گوہر ہے جہاں دفن سقیفہ کی شہیدہ
اس قبر کو بے نام و نشاں دیکھ رہا ہوں
---میں پردہء غیبت سے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.