Labaik labaik
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Irfan Hussain
آجانے دو غیبت سے وارث کو شہیدوں کے
اڑ جائیں گے دنیا میں قد ہوش یزیدوں کے
جب ہاتھ میں حیدر کی وہ تلوار اٹھاے گا
حلقوں میں یزیدوں کے کہرام مچاے گا
سب ظلم کے منصوبے مٹی میں ملا دے گا
اک وارث حیدر ہے جو غیب سے آے گا
دادی کا مزار اپنے ہاتھوں سے بناے گا
اک وارث حیدر ہے جو غیب سے آے گا
لبیک لبیک یا صاحب الزمان
اک وارث حیدر ہے جو غیب سے آے گا
کیا شہ ہے عزاداری دنیا کو بتاے گا
اک وارث حیدر۔۔۔
کعبے سے الم لے کر اس شان سے نکلے گا
قرآن و امامت کا جزدان سے نکلے گا
توحید کے جلوؤں میں اسلام نہاے گا
لبیک لبیک۔۔۔
اک وارث حیدر۔۔۔
اس شیر کی آمد کا انداز اجل ہوگا
غازی کی نگاہوں میں حیدر کا غضب ہوگا
بھولے سے کوئی بھی پھر کعبے میں نہ آے گا
لبیک لبیک۔۔۔
اک وارث حیدر۔۔۔
ہر دل میں زیارت کے ارمان بڑے ہونگے
عیسیٰ بھی جماعت کی خواہش میں کھڑے ہوں گے
جب اپنا مصلہ وہ پانی پہ بچھاے گا
لبیک لبیک۔۔۔
اک وارث حیدر۔۔۔
ہمراہ امامت کے عباس بھی آے نگے
شبیر کے قدموں میں دنیا کو جھکاے نگے
لبیک یا عباس لبیک یا عباس
سقای کا منصب پھر عباس سنبھالیں گے
صدیوں کی لڑائی کا ارمان نکالیں گے
جب مشک سکینہ وہ پرچم میں سجاے نگے
لبیک یا عباس لبیک یا عباس
اک وارث حیدر۔۔۔
سوچو تو گنہگاروں کیا دوگے جواب اس کو
صدیوں کی خیانت کا لینا ہے حساب اس کو
زہرا کے لٹیروں کو قبروں سے اٹھائے گا
لبیک لبیک۔۔۔
اک وارث حیدر۔۔۔
شبیر کی اک مجلس کعبے میں بپا ہوگی
اللہ کے گھر میں بھی یہ رسم ادا ہوگی
قد فرش عزا اپنے ہی ہاتھوں سے سجاے گا
کعبے میں صدا گونجے گی
حسین حسین حسین حسین
افلاک پہ چمکے گا جب چاند محرم کا
کعبے میں بھی غل ہوگا شبیر کے ماتم کا
جا رن کے لئے اختر دنیا میں تباہی ہے
ہم اہلِ عزا اس کے لشکر کے سپاہی ہیں
منکر ہے جو اس کا جنت نہ جائے گا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.