Imame asr jab
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Shadman Raza
امام عصر جب تشریف لاییں
ہمیں وہ تین سو تیرہ میں پاییں
ہم اپنے آپ کو ایسا بناییں
ہمیں وہ تین سو تیرہ میں پاییں
جھکائے سر کھڑے ہو سب ادب سے
ہو دی بھی دور دنیا کی طلب سے
نظر آے الگ ہم لوگ سب سے
وہ جب بھی بردہء غیبت اٹھاییں
ہمیں وہ تین سو۔۔۔
ہو دل میں یاد عباس دلاور
نگاہوں میں ہو ہمشکل پیمبر
سبھی ہم پیرو مختار بن کر
یزید فکر کے شعلے بجھاییں
ہمیں وہ تین سو۔۔۔
کہے قرآں کا ہر ایک پارہ
مجھے ایسے پڑھا جیسے کہ حق تھا
دعائیں دے ہمیں نہج البلاغہ
کچھ ایسے علم کی شمعیں جلاییں
ہمیں وہ تین سو۔۔۔
سبھی باتیں ہماری پر اثر ہو
بلا کی دھوپ میں مثل شجر ہو
زمانے میں ہم ایسے معتبر ہو
ہمیں وہ فخر سے اپنا بتاییں
ہمیں وہ تین سو۔۔۔
گلستان امامت کی کلی کو
سقی ابنِ سقی ابنِ سقی کو
پکاریں سب حسین ابنِ علی کو
ضمیرِ آدمیت یوں جگاییں
ہمیں وہ تین سو۔۔۔
کرے چھ ماہ کے اصغر کا ماتم
پکاریں قاسم و مضطر کو پیہم
رہے پیاسوں کی خاطر آنکھ پرنم
غم سبط نبی ایسے مناییں
ہمیں وہ تین سو۔۔۔
تھا جس کا نوجواں نیزوں کی ضد پر
تڑپتی بین کرتی تھی وہ مادر
وہ گھر سے رخصت اکبر کا منظر
کریں ہم یاد اور آنسوں بہاییں
ہمیں وہ تین سو۔۔۔
لکھے قرطاس پر اظہار نوحہ
پڑھے جب شادماں برپا ہو گریہ
یہی تو فرض ہے أہل وفا کا
علم عباس غازی کا اٹھاییں
ہمیں وہ تین سو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.