Hum dekhenge
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Nadeem Sarwar
العجل العجل العجل
یابن ازّہرا یابن ازّہرا
یابن ازّہرا یابن ازّہر
یا سیّدی یا مرشدی
یا مولائی یا عصرزّماں
شام و سحر اے رہبر
اے تاجدارِ کون و مکان
نورِ خدا اے مُنتظر
ہے منتظر یہ سارا جہاں
یابن ازّہرا یابن ازّہرا۔۔۔
کہتے ہیں سب جن و بشر
ارض و سمائ و دشت و جبل
ہیں مشکلیں لاکھوں مگر
ہے مشکلوں کا تُو ہی حل
آنے لگی دیکھو صدا
حئی اعلی خیرالعمل
ہم دیکھیں گے
لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے
وہ روز کہ جس کا وعدہ ہے
جو لوح ِ ازل پہ لکھا ہے
جو تیرا ہے جو میرا ہے
کونین میں جس کا چرچہ ہے
جب لوح و قلم کے چہرے سے
پردے سرکائے جائیں گے
ہم دیکھیں گے
لازم ہے کہ ہم بھی۔۔۔
کچھ رات گئی کچھ باقی ہے
پردوں میں سحر کچھ کہتی ہے
دل پر جو یہ دستک ہوتی ہے
غیبت میں کوئی اک ہادی ہے
جو حاضر و ناظر و قائم ہے
وہ آئیں گے ہاں آئیں گے
ہم دیکھیں گے
لازم ہے کہ ہم بھی۔۔۔
ہاں دیکھ بدلتے موسم کو
کیا ہوگیا نظمِ عالم کو
چین آتا نہیں ہے آخر کیوں
بے چینی یہ نسلِ آدم کو
دینے دے صدا اُس قائم کو
ہر اُلجھن وہ سُلجھائیں گے
ہم دیکھیں گے
لازم ہے کہ ہم بھی۔۔۔
یہ جعفرِ صادق نے ہے کہا
وہ روزِ جمعہ ہے عاشورا
جب اُن کی سواری آئے گی
تعظیم کرے گی کربوبلا
کعبے سے ازاں پھرگونجے گی
وہ ایک علم لہرائیں گے
ہم دیکھیں گے
لازم ہے کہ ہم بھی۔۔۔
وہ مسجدِ کوفہ میں آکر
مسجد کا سجائیں گے ممبر
وہ پُرسہ لیں گے دنیا سے
شبیرکا خود ذاکر بن کر
زینب کے مصائب کرکے بیاں
ممبر پہ ہی غش کھا جائیں گے
ہم دیکھیں گے
لازم ہے کہ ہم بھی۔۔۔
آنکھوں میں امامِ زمانہ کی
ہجری۱۶رہتی ہے سدا اکسٹھ
کہتے ہیں زیارتِ ناحیہ میں
میں بھول نہیں سکتا ہوں کبھی
مابینِ زمین و زین جو تھا
وہ لاشہ بھول نہ پائیں گے
ہم دیکھیں گے
لازم ہے کہ ہم بھی۔۔۔
پیغامِ امامِ زمانہ ہے
گر جلد مجھے بُلوانا ہے
تقویٰ کے مصلّے پر جاکر
پیغامِ امن پھیلانا ہے
جب علم کے دیپ جلائو گے
ہم غیبت سے آجائیں گے
ہم دیکھیں گے
لازم ہے کہ ہم بھی۔۔۔
تعجیل ہو اب ابنِ زہرا
ہے ورد ریحان اور سرور کا
دنیا کو ضرورت آپ کی ہے
دیتی ہے صدا یہ کربوبلا
وہ روز کہ جس کا وعدہ ہے
وہ وعدہ آپ نبھائیں گے
ہم دیکھیں گے
لازم ہے کہ ہم بھی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.