Aaiye maula
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Irfan Haider
یا مولانا یا صاحب الزمان
الغوث الغوث ادرکنی
یا صاحب الزمان
واسطہ ہے شام والی شاہزادی کا
آیئے مولا آیئے مولا
آپ کے ہیں ساتھ ہم کو کربلا جانا
آیئے مولا
سنت سجاد اور زینب ادا کرتے ہوئے
جائینگے پیدل نجف سے کربلا چلتے ہوئے
بس یہی ارمان دل ہے ہر حسینی کا
آیئے مولا
واسطہ ہے شام والی۔۔۔
سر کھلے جس کو پھرایا شام کے بازار میں
ہائے وہ جس کو بلایا بے ردا دربار میں
ہاں اسی زینب کا آ کر لیجیۓ پرسہ
آیئے مولا
واسطہ ہے شام والی۔۔۔
انتظار اب بھی وہ کرتی ہے کہ اکبر آئینگے
اور مجھے بھی ساتھ اپنے کربلا لے جائینگے
ختم ہو اب انتظار فاطمہ صغرا
آیئے مولا
واسطہ ہے شام والی۔۔۔
آپ کو اس چھ مہینے کے سپاہی کی قسم
مسکرا کر جس نے کھایا حلق پر تیر ستم
چاہئے پھر دین کو بے شیر کا صدقہ
آیئے مولا
واسطہ ہے شام والی۔۔۔
آ بھی جا پردہء غیبت سے زمانے کے امام
تجھ سے ممبر پہ تیرے جد کی کہانی سن لیں
ہم عزاداروں کی بس آخری حسرت ہے یہی
نوحہ زہرا کا بس تیری زبانی سن لیں
گھر جلایا در گرایا پسلیاں زخمی ہوئیں
ہو گئے محسن شہید اور غمزدہ بی بی ہوئیں
دشمن زہرا سے آ کر لیجیۓ بدلہ
آیئے مولا
واسطہ ہے شام والی۔۔۔
آپ کو اس چار سالہ سیدہ کا واسطہ
جس کے کانوں سے چھنے گوہر لہو بہتا رہا
کم نہ ہوگا آپ کے بن غم سکینہ کا
آیئے مولا
واسطہ ہے شام والی۔۔۔
آج بھی ہے قبر زہرا دھوپ میں ٹوٹی ہوئی
ہے دعا ذیشان و عرفان عزا لب پر یہی
کیجیےُ تعمیر آ کر روضہء زہرا
آیئے مولا
واسطہ ہے شام والی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.