Qatl hue hai naqi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Naqi (a.s) recited by Ishrat Bilgrami
مومنوں سر پیٹ لو قتل ہوئے ہیں نقی
سامرہ میں زہر سے قتل ہوۓ ہیں نقی
روتے ہیں سادات سب ہو گیا ہاۓ غضب
آتی ہے کیسی نداء قتل ہوۓ ہیں نقی
مومنوں سر پیٹ لو۔۔۔
تونے اے معتز باللہ کیوں دیا زہر دغاء
وہ تھا اسیر جفاء قتل ہوۓ ہیں نقی
مومنوں سر پیٹ لو۔۔۔
زہر نے کاٹا جگر نوحہ کناں بام و در
بچھ گئی فرش عزاء قتل ہوۓ ہیں نقی
مومنوں سر پیٹ لو۔۔۔
کہہ کے بلایا عراق ملنے کا ہے اشتیاق
پھر دیا زہر قضاء قتل ہوۓ ہیں نقی
مومنوں سر پیٹ لو۔۔۔
نوحہ کناں بیبیاں سوگ میں دونوں جہاں
کہتے ہیں سب انس و جاں قتل ہوۓ ہیں نقی
مومنوں سر پیٹ لو۔۔۔
مرگیا بابا میرا کوئی نہیں ہے یہاں
ظلم ہے میرے خدا قتل ہوۓ ہیں نقی
مومنوں سر پیٹ لو۔۔۔
جائیں گے عشرت کبھی پڑھتے ہوۓ آپ بھی
سامرہ سے کربلا قتل ہوۓ ہیں نقی
مومنوں سر پیٹ لو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.