Ya imame raza
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Farhan Ali Waris
منگتوں کی سن لے مولا
ہم در پہ تیرے دیتے ہیں صدا
یا امام رضا یا غریب الغربا
ہر ماتمی کی سن لو کرتے ہیں سب دعا
یا امام رضا یا غریب الغربا
تیرے در پہ آے مولا سب آس یہ لگا کے
جو مریض لا دوا ہے اسے درد سے شفا دے
تیرے سحن میں شفا ہے ہے یہی کہیں خدا
یا امام رضا۔۔۔
وہ جو گودیاں ہے خالی تیرے در پہ ہے سوالی
سبھی آ کے چومتی ہے تیری شہنشاہی کی جالی
اصغر کے سدقے کو اولاد ہو عطا
یا امام رضا۔۔۔
تو ہی جانتا ہے مولا بچھڑے ہوؤں کا صدمہ
تیری بہن فاطمہ ہو اکبر ہو یا کہ صغرا
بھای بہن جو بچھڑے مولا انہیں ملا
یا امام رضا۔۔۔
نظر کرم ہو تیری رہے دور تنگ دستی
تیرے ماتمی کو مولا نہ رزق کی ہو تنگی
ہو قرض مومنوں کا اب غیب سے صدا
یا امام رضا۔۔۔
انگور میں زہر تھا مامون نے جو بھیجا
اس زہر نے کیا تھا ٹکڑے تیرا کلیجہ
روکر اٹھا رہے ہیں تابوت ہم تیرا
یا امام رضا۔۔۔
قم کی وہ شاہزادی معصومہ بہن تیری
تجھ سے بچھڑ کے مولا زینب کی طرح روی
تجھکو ہے اس کا پرسہ پرسہ اسے تیرا
یا امام رضا۔۔۔
فرحان کی دعائیں مولا انہیں بلاییں
محروم ہے جو اب تک ایران وہ بھی جاییں
ہمراہ قافلے کے مظہر کو بھی بلا
یا امام رضا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.