Maula imam raza
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Nadeem Sarwar
سلام اللّٰہ علی مولا امام رضا
یا غریب الغربا یا معین اضعفا
یا غریب الغربا یا مولا امام رضا
میرے مولا میرے معصوم غریب الغربا
میرے ہادی میرے مظلوم معین اضعفا
ہو سلام آپ پہ سرکار میرے مولا رضا
مولا مل جاے رضا آپ کی راضی ہو خدا
سید و آقا یا امام رضا
سلام اللّٰہ علی مولا۔۔۔
آپ کے نام کے سکے کا امام ضامن
میرے بازو پہ باندھا رہتا ہے جو رات اور دن
اسکی برکت سے ہوے کام ہیں سارے ممکن
مولا محفوظ ہے اس سے میرا ظاہر باطن
دلبر زہرا یا امام رضا
سلام اللّٰہ علی مولا۔۔۔
آپ جیسا نہ ہوا کوئی غریب الغربا
آپ کو شہر مدینہ میں بھی رہنے نہ دیا
قبر زہرا کی پیمبر کا بھی روضہ چھوٹا
آپ کو آپ کے بابا کی طرح قید کیا
چھٹ گیا کنبہ یا امام رضا
سلام اللّٰہ علی مولا۔۔۔
جس گھڑی چاند محرم کا نظر آتا تھا
کربلا والوں کا غم آپ کو تڑپاتا تھا
اور ماتم سے گریبان پھٹا جاتا تھا
آہ کرتے تھے تو یہ عرش بھی تھراتا تھا
روتا تھا کعبہ یا امام رضا
سلام اللّٰہ علی مولا۔۔۔
زہر انگور میں ظالم نے ملایا ہاے ہاے
قبر میں فاطمہ زہرا کو رلایا ہاے ہاے
بے خطا شمعِ امامت کو بجھایا ہاے ہاے
ایک مظلوم کو سید کو ستایا ہاے ہاے
آسماں رویا یا امام رضا
سلام اللّٰہ علی مولا۔۔۔
پہنچے ایران میں معصومہء قم کے جو قدم
دیکھا ہر بام پہ لہراتا ہے کالا پرچم
غم میں بھای کے ہیں ڈوبا ہوا سارا عالم
ہاے مظلوم کا بیکس کا ہے گھر گھر ماتم
غش ہوئی بہنا یا امام رضا
سلام اللّٰہ علی مولا۔۔۔
مومنو اٹھتا ہے تابوت رضا کا آؤ
دینگی رو رو کے دعائیں تمہیں زہرا آؤ
آؤ سب مل کے کرے ماتم مولا آؤ
آؤ اک بہن کو دے بھای کا پرسہ آؤ
لیجئے پرسہ یا امام رضا
سلام اللّٰہ علی مولا۔۔۔
غم زدہ آج وباؤں سے ہے دنیا مولا
آج دشوار ہے انسان کا جینا مولا
ہے بلال اور یہ سرور کی تمنا مولا
رب سے دلوا دو شفاوءں کا خزانہ مولا
اے میرے مولا یا امام رضا
سلام اللّٰہ علی مولا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.