Haye ghurbate raza
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Rizwan Zaidi
روتے ہیں شاہِ والا روتی ہیں بنتِ زہرا
ہئے غربتِ رضا پر
پھر آج کربلا میں اور شام میں ہے گریہ
ہئے غربتِ رضا پر
روتے ہیں شاہِ والا۔۔۔
ہے قُم کی شاہزادی اور ہیں زباں پہ نالے
بکھرائے بال اپنے نوحہ کناں ہے بہنا
ہئے غربتِ رضا پر
روتے ہیں شاہِ والا۔۔۔
پردیس کو چلے جب مولا رضا تو روئے
جس دم وطن کو چھوڑا ویران تھا مدینہ
ہئے غربتِ رضا پر
روتے ہیں شاہِ والا۔۔۔
زہرِ ستم سے مارا مظلوم و بے وطن کو
افسوس ظالموں کو ہرگز ترس نہ آیا
ہئے غربتِ رضا پر
روتے ہیں شاہِ والا۔۔۔
پرسہ قبول کیجے مولا اے موسیٰ کاظم
آنسو بہاتے ہم بھی دینے کو آئے پرسہ
ہئے غربتِ رضا پر
روتے ہیں شاہِ والا۔۔۔
تابوت اٹھ رہا ہے کاندھوں پہ مومنوں کے
گریہ ہُوا ہے برپہ ماتم ہُوا ہے برپا
ہئے غربتِ رضا پر
روتے ہیں شاہِ والا۔۔۔
ہر شام رو رہی ہے بھائی کو ایک خواہر
ہر شام ہی بپا ہے قُم کی فضا میں نوحہ
ہئے غربتِ رضا پر
روتے ہیں شاہِ والا۔۔۔
میت پہ اِس پسر کی فریادِ سیدہ تھی
یثرب سے آ کے دیکھو میں رو رہی ہوں بابا
ہئے غربتِ رضا پر
روتے ہیں شاہِ والا۔۔۔
ماہِ صفر جو آیا یاد آگئی سکینہ
اظہارؔ اُس کے غم میں رویا پھر اور رویا
ہئے غربتِ رضا پر
روتے ہیں شاہِ والا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.