Ay mere bhai raza
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Shahid Baltistani
اے میرے بھائی رضا میں ثانیئے زینب ہوں
تُو ثانیئے حسین اے غریبُ الغربائ
اے میرے بھائی رضا تجھ پہ ہمشیر فدا
تجھ سے ملنے کے لیے کتنے میلوں کا سفر
تیری زینب نے کیا
...اے غریبُ الغربائ
مجھ کو پردیس میں یہ بات رُلاتی ہی رہی
دُور ہوں گھر سے مگر سر پہ ردا ہے بھائی
بنتِ زہرا نے مگر شام و کوفہ کا سفر
بے ردا کیسے کیا
...اے غریبُ الغربائ
تیرے دیدار بِنا بھائی نہیں رِہ سکتی
غم میں فرقت کا تیری اور نہیں سہہ سکتی
کیا مجھے بھول گئے تم کو بہنا سے ملے
اک برس بیت گیا
...اے غریبُ الغربائ
تم کو زندان میں کہیں قید نہ کر لے کوئی
میرے بابا کی طرح زہر نہ دے دے کوئی
جی نہیں پائوں گی میں سُن کے مر جائوں گی میں
تم کو گر کچھ بھی ہوا
...اے غریبُ الغربائ
باپ کی طرح میرے سر پہ تیرا سایہ ہے
اپنی بیٹی کی طرح تُو نے مجھے پالا ہے
تُو ہے اے بھائی جہاں مجھ کو بُلاوا ہے وہاں
ہو گا احسان تیرا
...اے غریبُ الغربائ
ساتھ ہم ہوتے اگر شام کو جاتے بھائی
پھر سکینہ کے لیے اشک بہاتے بھائی
کیا تم کو نہیں خبر آ گیا ماہِ سفر
وارثِ کرب و بلا
...اے غریبُ الغربائ
موت سے پہلے مجھے ملنے برادر آ جا
اپنی صغریٰ کے لیے اے میرے اکبر آ جا
دل میں حسرت ہے میرے دیکھ لوں چہرہ تیرا
پھر مجھے آئے قضا
...اے غریبُ الغربائ
اے تکلم یہ بہن بھائی پہ جان دیتی تھی
سُن کے بھائی کی خبر خاک پہ یہ ایسے گِری
لب پہ تھا ہائے رضا دل پہ قابو نہ رہا
کھا گئی اُس کو قضا
...اے غریبُ الغربائ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.