Aaj hai khurasan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Hadi Ali Khan Muslim
آج ہے خراساں میں اک غریب کا ماتم
طوس کی ہواؤں میں ہے یہ کیسی بے چینی
ہر طرف فضاؤں میں ہے یہ بے کلی کیسی
گونجتی ہے ہر گھر میں اب صداءیں ماتم کی
اس امام کے غم میں سب کی آنکھ ہے پرنم
---آج ہے خراساں میں
اک غریب و بے کس کو کس نے زہر دے ڈالا
اس امام ہشتم پر ہوگیا ستم کیسا
کروٹیں بدلتے ہیں خاک پر شہ والا
دل کو تھام کر مولا خوں اگلتے ہیں پیہم
---آج ہے خراساں میں
آج دلبر کاظم ہم سے ہوگیا رخصت
کیا بیاں کرے کوئی اس غریب کی حالت
کیسی ہے یہ تنہائی ہاے کیسی ہے غربت
اب وطن سے دوری ہے بے کسی کا ہے عالم
---آج ہے خراساں میں
ہوتا ہے دوعالم میں غم امام ضامن کا
کر رہے ہیں سب ماتم سب کے لب پہ ہے نوحہ
لو جنازہ اٹھتا ہے آج اسکا واویلا
تھا نہ جسکا غربت میں کوئی مونس و ہمدم
---آج ہے خراساں میں
اک بہن پہ ٹوٹا ہے بھائی کا یہ غم کیسا
خاک اڑا کے روتی ہے آج قم کی معصومہ
کہہ رہی ہیں رورو کر مر گیا میرا بھیا
کیا کروں میں اب جی کر کون ہے میرا ہمدم
---آج ہے خراساں میں
آگیا تقی پر ہے دور اب یتیمی کا
کمسنی کے عالم میں ہاے درد ہے کیسا
سر سے اٹھ گیا ان کے آج باپ کا سایہ
اس امام کو پرسہ دیتے ہیں رشید اب ہم
---آج ہے خراساں میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.