Waqt sajjad ne kaise
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Nadeem Sarwar
وقت سجاد نے کیسے وہ گُزارا ہو گا
نام زینب کا جو غیروںنے پُکارا ہو گا
یا رب کوئی مل جائے نہ پہچاننے والا
بازار میں سجاد دُعا مانگ رہا ہے
وقت سجاد نے۔۔۔
لو حسین ابنِ علی پیاسے ذبح ہونے لگے
کتنا شرمندہ وہ دریا کا کنارا ہو گا
وقت سجاد نے۔۔۔
وہ گِرا زین سے زینب کی ردا کا ضامن
کون اب فاطمہ جائی کا سہارا ہو گا
وقت سجاد نے۔۔۔
سرِ میدان تُو جانے تو لگا ہے اصغر
کس طرح تیرے بِنا ماں کا گُزارا ہو گا
وقت سجاد نے۔۔۔
نوکِ نیزہ پہ بہنے لگے آنسُو مولا
پھر سکینہ کو کسی شخص نے مارا ہو گا
وقت سجاد نے۔۔۔
روزِ محشر کا ہمیں ڈر نہیں کوئی شوکت
ہاتھ شبیر کے قدموں پہ ہمارا ہو گا
وقت سجاد نے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.