Wallah hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Ali Yazdan
تنہا تنہا نہ گزر پایا جہاں سے کوی
ساتھ کنبے کے وہاں سے دل زہرا گزرا
دشتِ پر خار میں شبیر پےء دین خدا
کام وہ کر گےء اسلام کو پھر کہنا پڑا
واللہ حسین واللہ حسین
یا أبا عبداللّٰہ الحسین
واللہ حسین واللہ حسین
ہر قوم پکارے ہمارے ہیں حسین
واللہ حسین واللہ حسین
ابنِ زہرا کے کمالات کا ادراک ہو کیا
روز پڑھتے تھے نبی اپنے پسر کا چہرہ
جس کو قرآن شہادت کہا جاے اس کا
آیہ حسین سورہ حسین
یا أبا عبداللّٰہ الحسین
واللہ حسین۔۔۔
لب دریا نظر آیا ہے عجب ایک منظر
تشنگی خیمہء شبیر میں ہے جلوہ گر
دین کو کرتے ہیں سیراب ہے پیاسے سرور
سقہ حسین دریا حسین
یا أبا عبداللّٰہ الحسین
واللہ حسین۔۔۔
اہلِ کونین کو اس طرح سے سمجھاتے ہیں
فرش مجلس کا بچھاتے ہیں تو سب آتے ہے
فرش پہ آن کے دنیا کو یہ بتلاتے ہیں
میرا حسین سب کا حسین
یا أبا عبداللّٰہ الحسین
واللہ حسین۔۔۔
مرتبہ حق نے ہے بخشا یہ عزاداروں کو
ہے دعا فاطمہ زہرا کی عزاداروں کو
داخل خلد کریں گے سبھی غم خواروں کو
آقا حسین مولا حسین
یا أبا عبداللّٰہ الحسین
واللہ حسین۔۔۔
دہر میں بھی غمِ شبیر نے رتبہ بخشا
حشر میں بھی غمِ شبیر رہا سرمایہ
جس جگہ پہنچے شہ دیں کا ہی جلوہ دیکھا
دنیا حسین عقبہ حسین
یا أبا عبداللّٰہ الحسین
واللہ حسین۔۔۔
اشک غمِ وادیء فردوس میں لے جاتے ہیں
اس طرح شمس مقدر کو وہ چمکاتے ہیں
حر یہ کہتے ہوے سرور کے قریب آتے ہیں
شجرہ حسین سایہ حسین
یا أبا عبداللّٰہ الحسین
واللہ حسین۔۔۔
یونہی رکھیں گے علم حضرت غازی کا علم
حشر تک لے کے یونہی جایینگے شبیر کا غم
سر سولی بھی نہیں چھوڑیں گے شہ کا ماتم
غربا حسین جزبہ حسین
یا أبا عبداللّٰہ الحسین
واللہ حسین۔۔۔
شہ کے غم خوار ہے ہم سب زمانے والے
ہم غمِ شاہ کے خیمے میں رہے بچپن سے
بچپنے سے ہی عزادار بنایا ماں نے
دیکھا حسین لکھا حسین
یا أبا عبداللّٰہ الحسین
واللہ حسین۔۔۔
وادیء دیں سے آتی ہے یہ ہر گام صدا
ہے اذانیں غمِ شاہ شہداء کا صدقہ
ہے نمازوں کا یہ اعلان براے سجدہ
شاہ است حسین بادشاہ است حسین
دین است حسین دیں پناہ است حسین
سر دار نہ داد دست در دست یزید
حقا کہ بنا لا الٰہ است حسین
سجدہ حسین حقا حسین
یا أبا عبداللّٰہ الحسین
واللہ حسین۔۔۔
ہم بتاتے ہیں یہ اب جان لے دنیا والے
ہم کو الللہ نے اس غم کے اجالے بخشے
سانس جو آتا ہے وہ شبیر کا صدقہ ہے
جینا حسین مرنا حسین
یا أبا عبداللّٰہ الحسین
واللہ حسین۔۔۔
کچھ خبر لو میری سن کر میری آواز اٹھو
کب سے آواز دیےء جاتی ہے دکھیا تم کو
گود پھیلاے کھڑی ہوں میری جانب دیکھو
بیٹا حسین آجا حسین
یا أبا عبداللّٰہ الحسین
واللہ حسین۔۔۔
ہے سر دشت مصیبت میرا بچہ بابا
کچھ سمجھ میں نہیں غمخوار کو آتا بابا
چار سوں لشکر اغیار کروں کیا بابا
میرا حسین تنہا حسین
یا أبا عبداللّٰہ الحسین
واللہ حسین۔۔۔
العطش کہتا رہا شہ کا گلا سہہ دن تک
حلق تک بوندھ بھی پانی نہ گیا سہہ دن تک
تشنہ حسین پیاسا حسین
یا أبا عبداللّٰہ الحسین
واللہ حسین۔۔۔
عصر کا وقت ہے ہنگام قضا واویلا
تھی یہی دایم و یزداں کسی بیکس کی صدا
کب سے آواز تجھے دیتی ہے رو کر دکھیا
میرا حسین اٹھ جا حسین
یا أبا عبداللّٰہ الحسین
واللہ حسین۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.