Ujda hua khaafila
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Ali Yazdan
جب طوق و سلاسل میں مسلسل ہوے عابد
اعدا تو چڑھے گھوڑے پہ پیدل ہوے عابد
پھوپھیاں سر ناقہ نظر آتی ہے کھلے سر
اور سامنے سر باپ کا نیزے پہ علم تھا
اجڑا ہوا قافلہ لے چلے زین العباء
الوداع شاہ زمن وقتِ رخصت آ گیا
بی بیاں ہے ننگے سر ہر طرف ہے واویلا
اجڑا ہوا قافلہ لے چلے زین العباء
ہاے عباس جری ہاے اکبر نہ رہے
کوئی بھی مونس نہیں آج عابد کیا کرے
ہر طرف ہے بی بسی ختم لشکر ہو گیا
اجڑا ہوا قافلہ۔۔۔
آ گیء بیوؤں کی شام جل چکے خیمے تمام
شمر کی ہاں گھرکیاں بنت شہ تشنہ کام
کیا کرے بنت نبی ظلم ہے حد سے سوا
اجڑا ہوا قافلہ۔۔۔
اوڑھ کے کنبے کا غم سوتے ہیں شاہ امم
جلتی ہوئی ریت پر بیٹھے ہیں اہلِ حرم
ایسے کٹھن وقت میں سجدۂ شکر خدا
اجڑا ہوا قافلہ۔۔۔
کیا کرے تشنہ جگر چھن گےء اس کے گوہر
زخمی ہوی ہیں لبیں خون سے کرتہ ہے تر
شاہ کی غم خوار کا حال ہے سب سے برا
اجڑا ہوا قافلہ۔۔۔
کچھ نہیں بچوں میں تاب جیسے ماہیء بے آب
دھوپ میں کمبلا گےء باغ نبی کے گلاب
لٹ گیا باغ نبی ہاے غضب ہو گیا
اجڑا ہوا قافلہ۔۔۔
کیا ملے دکھیوں کو چین اب نہیں باقی حسین
ہے قیامت کا سماں چار سوں ہے شور و شین
روتی ہے سر کھول کے دشت میں خیر النساء
اجڑا ہوا قافلہ۔۔۔
ہاتھ میں ہے ہتھکڑی پاؤں میں ہے بیڑیاں
حلق میں طوق گراں پشت پہ ہے سیلیاں
کس طرح سے لے چلے ناتواں یہ قافلہ
اجڑا ہوا قافلہ۔۔۔
بیکس و ناچار کو شاہ کے غم خوار کو
ماری گیء سیلیاں عابد بیمار کو
لاغر و ناچار پہ رحم نہ کھایا گیا
اجڑا ہوا قافلہ۔۔۔
ساربانہء حرم عابد شہ کربلا
دایم و یزداں عجب حال عابد کا ہوا
لے چلے ہیں قافلہ وہ بھی ہے اجڑا ہوا
اجڑا ہوا قافلہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.