Tay kiya safar kaise
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Ali Zia Rizvi
طے کیا کیسے سفر پہنے بیڑیاں عابد
سر کھلے تھیں ناقوں پر ساتھ بیبیاں عابد
تین دن کے پیاسے تھے اور شدت تپتی
اس نے کر دیا ہو گا کتنا نیم جاں عابد
طے کیا کیسے سفر
سربریدہ نیزوں پر رن میں بے کفن لاشے
کیسے دیکھا آنکھوں نے ہائے وہ سماں عابد
طے کیا کیسے سفر
بے کجا وہ اونٹوں پر ہیں حرم برہنہ سر
سر جھکائے جاتے ہیں بن کے ساربان عابد
طے کیا کیسے سفر
جلتے خیموں کا منظر پھرتا تھا نگاہوں میں
اٹھتے دیکھ لیتے تھے جب کہیں دھواں عابد
طے کیا کیسے سفر
طوق ہتھکڑی پہنے کیسے قبر کھودی تھی
کس طرح سے دفنائی شاہ دیں کی جاں عابد
طے کیا کیسے سفر
جب بھی جام پانی کا سامنے نظر آیا
روتے تھے وہ پیاسوں پر لے کے ہچکیاں عابد
طے کیا کیسے سفر
ذکر تشنہ کاموں کا ہے صبح شام کرتا ہے
یوں انیس ہے تجھ پر آج مہربان عابد
طے کیا کیسے سفر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.