Tadap kar sayyede
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Shadman Raza
تڑپ کر سید سجاد روے
دفن کرنے کے لئے لاش شہیدانِ وفا
کربلا آے بہ اعجازِ امامت مولا
چار سو بکھرے ہوے ٹکڑوں کو جس دم دیکھا
پھٹ گیا قلب و جگر ضبط کا یارا نہ رہا
لحد میں لاشہء عباس رکھ کر
تڑپ کر سید سجاد روے
نگاہوں میں تھا عاشورہ کا منظر
تڑپ کر سید سجاد روے
کبھی لاشے کے ٹکڑے چومتے تھے
کبھی عباس کا سر ڈھونڈتے تھے
تن بے سر کو سینے سے لگا کر
تڑپ کر سید۔۔۔
شکستہ جسم کے بوسیدہ شانے
اٹھاے کس طرح اللّٰہ جانے
چلا جب قلب پر فرقت کا خنجر
تڑپ کر سید۔۔۔
ستم فوج ستمگر ڈھا رہی ہے
سکینہ بھی طمانچے کھا رہی ہے
چچا عباس سے یہ بات کہہ کر
تڑپ کر سید۔۔۔
جدھر لے جا رہے ہیں جا رہا ہوں
مسلسل تازیانے کھا رہا ہوں
ترس کھاتے نہیں مجھ پر ستمگر
تڑپ کر سید۔۔۔
بدن پر زخم جتنے تھے دکھاے
ہوے ہیں ظلم کیا کیا سب بتاے
بتایا ہے پھپھی اماں کھلے سر
تڑپ کر سید۔۔۔
چچا کی لاش کو ایک آہ بھر کے
بہت روے سپرد خاک کر کے
بہت چھوٹی سی اک تربت بنا کر
تڑپ کر سید۔۔۔
مکمل ہو گیا جس دم دفینہ
کیا تلقین میں ذکرِ سکینہ
بتایا چھن گےء کانوں سے گوہر
تڑپ کر سید۔۔۔
کبھی دریا کبھی تربت کو دیکھا
کبھی نزدیک سے غربت کو دیکھا
سر مقتل ترای سے پلٹ کر
تڑپ کر سید۔۔۔
دعا مانگو یہ آصف صدق دل سے
کوئی دشمن بھی ایسے دن نہ دیکھے
کہ جیسے شادماں ہاتھوں کو مل کر
تڑپ کر سید۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.