Shaam ne maar diya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Mir Hasan Mir
شام نے مار دیا
مجھے شام نے ماردیا
جب تک بھی رہے زندہ
سجاد کا نوحہ تھا
شام نے مار دیا
مجھے شام نے ماردیا
کیسے نہ بہے خوں آنکھوں سے خنجر ہی چلا ہے ایسا
دم میری جوانی توڑچکی
بازار ہے مقتل میرا
واللہ میں زندہ ہوں
کہنے کے لیئے ورنہ
شام نے مار دیا ۔۔۔
پھر جاتا ہے میری نظروں میں بازارِ شام کا منظر
محسوس یہ ہوتا ہے مجھ کو ہے ساتھ پھوپھی بے چادر
طے مجھ سے نہیں ہوتا
بازار مدینے کا
شام نے مار دیا ۔۔۔
کہتی ہے شریعت سر نہ کھولے آوازِ اذان جب آئے
پر اہلِ حرم سر پر اپنے ہاتھوں کو بھی رکھ نہ پائے
رسی نے اسیروں کو
اِس طرح سے جکڑا تھا
شام نے مار دیا ۔۔۔
میراث شہادت ہے میری
کیا یہ بھی میرا ورثہ تھا
پھوپھیوں کو لئے بے چادر
اس شہر سے گزرا تھا
سجاد کا مقتل ہے
اس شہر کا ہر کوچہ
شام نے مار دیا ۔۔۔
جب ہاتھ دُعا کو اُٹھتے ہیں
دل غم سے میرا پھٹتا ہے
آتی ہے سکینہ یاد مجھے محسوس یہی ہوتا ہے
جیسے میرے ہاتھوں پر
رکھا ہے کوئی لاشہ
شام نے مار دیا ۔۔۔
گر اہلِ مدینہ تم اپنے
گھر مجھ کو بُلانا چاہو
خوشیوں میں کبھی آسکتا نہیں
مجلس کا فرش بچھاو
باقی نہیں خوشیوں سے
اب کوئی میرا رشتہ
شام نے مار دیا ۔۔۔
بازار میں زینب کا جانا
کیا موت سے کم ایذا تھا
کیوں زہردیا ظالم مجھ کو
اب اس کی ضرورت کیا تھی
پہلے ہی تکلم جب
کہتا تھا میرا مولا
شام نے مار دیا ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.