Sajjad tere gham
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Hasan Sadiq
سجاد تیرے غم میں زنجیر رو رہی ہے
آنکھوں میں خواب چپ ہیں تعبیر رو رہی ہے
کانٹے بچھے ہوئے ہیں جلتی ہوئی زمیں پر
چھالے تڑپ رہے ہیں تقدیر رو رہی ہے
آنکھوں میں خواب چپ ہیں تعبیر رو رہی ہے
سجاد تیرے غم میں۔۔۔
عباس با وفا کی جاگیر کربلا ہے
عابد کے غم میں ساری جاگیر رو رہی ہے
آنکھوں میں خواب چپ ہیں تعبیر رو رہی ہے
سجاد تیرے غم میں۔۔۔
سجاد تیرے جیسا حیادار نہ ہوگا
تجھ جیسا کوئی صاحبِ اعزار نہ ہوگا
خود ہو کے قید دین کو آزاد کر دیا
اسلام کبھی اب تو گرفتار نہ ہوگا
عابد نہ کیسے روے اے شامیوں بتاؤ
زخمی ہے کان جس کے ہمشیر رو رہی ہے
آنکھوں میں خواب چپ ہیں تعبیر رو رہی ہے
سجاد تیرے غم میں۔۔۔
سجاد کے بدن کا سب خون جل چکا ہے
پاؤں میں جو پڑی ہے زنجیر رو رہی ہے
آنکھوں میں خواب چپ ہیں تعبیر رو رہی ہے
سجاد تیرے غم میں۔۔۔
جب سب کو دے شفا اسے بیمار کیوں کہوں
زندہ شکن جری کو گرفتار کیوں کہوں
جس سے میرے امام کا دل پاش پاش ہو
لوگوں بتاؤ قصہء دربار کیوں کہوں
آنکھوں سے خون عابد کیسے بہا رہا ہے
ہو کے ہر ایک بی بی دلگیر رو رہی ہے
آنکھوں میں خواب چپ ہیں تعبیر رو رہی ہے
سجاد تیرے غم میں۔۔۔
رو رو کے پڑھ رہا ہوں سجاد کا یہ نوحہ
ریحان جب کی تحریر رو رہی ہے
آنکھوں میں خواب چپ ہیں تعبیر رو رہی ہے
سجاد تیرے غم میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.