Sajjad se poocho
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Safdar Abbas
افسوس نبی زادیوں کا شام میں جانا
سجاد سے پوچھو
سر ننگے وہ ماں بہنوں کا دربار میں آنا
سجاد سے پوچھو
چھپتی تھی نبی زادی نبی زادی کے پیچھے
اس شام و حیاء سے
اور شمر کا ان بیبیوں کے نام بتانا
سجاد سے پوچھو
بیٹھے ہوے دربار میں سب چھوٹے بڑے تھے
سادات کھڑے تھے
سر طشت میں رکھا ہوا زینب کو دکھانا
سجاد سے پوچھو
معصوم سکینہ نے جو ہاتھوں کو اٹھایا
بابا کو بلایا
بیٹی کی صدا پر سر شبیر کا آنا
سجاد سے پوچھو
جب دختر شبیر نے زنداں میں قضاء کی
آفت کی گھڑی تھی
وہ ننھی سی میت بندھے ہاتھوں سے اٹھانا
سجاد سے پوچھو
ماں بہنوں کے سر کو جو کھلا دیکھ نہ پایا
حیدر کا دلارا
نیزے سے زمیں پر سر عباس کا آنا
سجاد سے پوچھو
جب غسل سکینہ کو وہاں دے چکی غسال
تھا سب کا برا حال
اس ننھی سی میت پہ نشاں رسی کے پانا
سجاد سے پوچھو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.