Sajjad ko be maut
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Farhan Ali Waris
ہے شام کا بازار اور عابد بیمار
تاریخ میں گر شام کا بازار نہ ہوتا
شبیر کا بیٹا کبھی بیمار نہ ہوتا
سجاد کو بے موت یہ غم مار گیا ہے
بے پردہ حرم ساتھ ہے اور شام چلا ہے
سجاد کو بے موت یہ غم مار گیا ہے
زینب کو کوئی دیکھ نہ پائے اسی خاطر
نیزے پہ سر سبط نبی بول رہا ہے
سجاد کو بے موت یہ۔۔۔
زینب نہ تماشہ بنے دیکھے مجھے سب لوگ
یہ سوچ کے سر غازی کا نیزے سے گرا ہے
سجاد کو بے موت یہ۔۔۔
عابد کو دوا اور نہ غذا دیتے ہیں
سوتے ہیں تو زنجیر ہلا دیتے ہیں
اے شمر لعیں کس پہ تو برساتا ہے کوڑے
عابد تو بڑی دیر سے بیہوش پڑا ہے
سجاد کو بے موت یہ۔۔۔
اے شمر سکینہ کو نہ تو مار طمانچے
احساس یتیمی ہی بڑی سخت سزا ہے
سجاد کو بے موت یہ۔۔۔
نہ طوق ہے وزنی نہ نقاہت کا سبب ہے
سر سیّد سجاد کا غیرت سے جھکا ہے
سجاد کو بے موت یہ۔۔۔
فضہ کی حمایت میں کھنچی تیغ ہزاروں
زینب کی حمایت میں بس اک قیدی کھڑا ہے
سجاد کو بے موت یہ۔۔۔
پھر شمر نے ناپاک زباں سے یہ بتایا
یہ لیلیٰ یہ کلثوم یہ زینب بے ردا ہے
سجاد کو بے موت یہ۔۔۔
فرحان یہ زینب کے مصایب کا اثر ہے
چالیس برس مولا میرا روتا رہا ہے
سجاد کو بے موت یہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.