Sajjad ki aayi sada
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Farhan Ali Waris
سجاد پہ اس وقت قیامت کی گھڑی ہے
زینب دیار شام میں سر ننگے کھڑی ہے
سجاد کی آی صدا کیسا ستم یہ ہوگیا
یا رب دیار غیر میں بنت علی ہے بے ردا
نہ محرموں کی بھیڑ میں کونین کی شہزادیاں
اس درد سے روتا ہوں میں قیدی بنی سیدانیاں
یہ دل سکوں نہ پائے گا یہ غم مجھے کھا جاے گا
یا رب دیار غیر میں بنت علی ہے بے ردا
سجاد کی آی صدا۔۔۔
کیسے سجے ہیں بام و دَر کس ظلم کی تجدید ہے
قیدی ہے آل مصطفیٰ ان شامیوں کی عید ہے
کیوں ضبط ہو دل پر بھلا یہ درد ہے سب سے بڑا
یا رب دیار غیر میں بنت علی ہے بے ردا
سجاد کی آی صدا۔۔۔
سر زینب و کلثوم کا آیا اسے جس دم نظر
اک با وفا غیور کا ٹہرا نہیں نیزے پہ سر
سر خاک پر اسکا گرا کرتا ہوا بس یہ بکا
یا رب دیار غیر میں بنت علی ہے بے ردا
سجاد کی آی صدا۔۔۔
پانی کبھی مانگا نہیں تشنہ لبوں کے واسطے
چادر طلب کرتا ہوں میں ان بی بیوں کے واسطے
تاریکیوں میں دن چھپا آندھی چلا اور خاک اڑا
یا رب دیار غیر میں بنت علی ہے بے ردا
سجاد کی آی صدا۔۔۔
جن کو چھڑایا قید سے میری پھپھی نے بارہا
قیدی بنا کر لاے ہیں وہ لوگ ہی یہ ہے جفا
کیا وقت ہم پر آگیا احسان کا ہے یہ صلہ
یا رب دیار غیر میں بنت علی ہے بے ردا
سجاد کی آی صدا۔۔۔
اک درد کی برچھی سی ہے اس قلب میں ٹوٹی ہوئ
امت بھی ہے یہ بے وفا تقدیر بھی روٹھی ہوی
کیسے کٹے یہ فاصلے یا دے قضا یا حوصلہ
یا رب دیار غیر میں بنت علی ہے بے ردا
سجاد کی آی صدا۔۔۔
فرحان و مظہر عابدی کیا تھی قیامت کی گھڑی
اک مالک قدر و رضا فریاد کرتا تھا یہی
مجھ پر ستم اب اور کیا ڈھاے گی یہ امت بھلا
یا رب دیار غیر میں بنت علی ہے بے ردا
سجاد کی آی صدا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.