Pahunche khareeb
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Alamdar Saahil
پہنچے قریب شہر مدینہ تو رو دیے
عابد کا دل دکھوں سے بھر آیا تو رو دیے
پاؤں میں آبلے ہیں چلے اور ٹہر گےء
روضہ رسول کا نظر آیا تو رو دیے
---پہنچے قریب
بیٹھے زمیں پہ سر کو جھکائے ہوئے امام
سایہ کیا کسی نے ردا کا تو رو دیے
---پہنچے قریب
عباس کی وفا کا شجاعت کا ذکر تھا
بیٹے نے آکے باپ کو پوچھا تو رو دیے
---پہنچے قریب
ام البنیں کو بیٹے کا پرسہ دیا مگر
صغرا کو دے سکے نہ دلاسہ تو رو دیے
---پہنچے قریب
فرماتے تھے شہید ہوئےاقربا تمام
بے شیر کو کسی نے جو پوچھا تو رو دیے
---پہنچے قریب
روداد کربلا کی سنایا کےء امام
جب ذکر شہر شام کا آیا تو رو دیے
---پہنچے قریب
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.