Na ro maula
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Nadeem Sarwar
منہال نے اک دن آ کے کہا
اے مولا میرے اے ذین العبا
غم زیادہ کہاں گزرے تم پر
دل تھام لیا خوں رونے لگے
خوں روتے ہوئے بس اتنا کہا
الشام الشام الشام
منہال تڑپ کر کہنے لگا
رونے کا سبب مولا ہے کیا
میراث شہادت آپ کی ہے
مولا نے کہا لاریب مگر
اُف توں نے نہیں انصاف کیا
بے شک میراث شہادت ہے
یہ آلِ نبی کی فطرت ہے
سر بے پردہ ماں بہنوں کا
اک یہ بھی میری میراث تھی کیا
الشام الشام ۔۔۔
منہال میں کیسے زندہ ہوں
پل پل جیتا ہوں مرتا ہوں
ان آنکھوں نے جو کچھ دیکھا
اک یہ بھی میری میراث تھی کیا
الشام الشام ۔۔۔
آغاز ہے شامِ گریباں سے
خوں ٹپکا چشمِ گریہ سے
بہنوں کا کھُلا سر سامنے تھا
اک یہ بھی میری میراث تھی کیا
الشام الشام ۔۔۔
کیسے بھولوں اُس منظر کو
نیزے پہ پھُوپھی کی چادر کو
ساحل سے جو غازی نے دیکھا
اک یہ بھی میری میراث تھی کیا
الشام الشام ۔۔۔
ناموسِ پیعمبر بے چادر
اور سر پہ برستے ہوں پتھر
تر خون میں تھا سب کا چہرہ
اک یہ بھی میری میراث تھی کیا
الشام الشام ۔۔۔
نہ غم طوق و زنجیر کا تھا
غم پھوپھیوں کا ہمشیر کا تھا
بازار کے غم نے مار دیا
اک یہ بھی میری میراث تھی کیا
الشام الشام ۔۔۔
اللہ میرے یہ حدِ ستم
پہ روتے کھڑے دربار میں ہم
اور تخت پہ قاتل بیٹھا تھا
اک یہ بھی میری میراث تھی کیا
الشام الشام ۔۔۔
اک شام کا اک زندان کا غم
معصوم سی ننھی جان کا غم
جوہو نہ سکی مر کے بھی رہا
اک یہ بھی میری میراث تھی کیا
الشام الشام ۔۔۔
ریحان و سرور شام چلو
اور شام کی وہ گلیاں دیکھو
بیمار جہاں کہتا ہی رہا
اک یہ بھی میری میراث تھی کیا
الشام الشام ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.