Chorta hun mai watan deen ko bachanay kay liye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Safre Imam Hussain recited by Katri Bawa
چھوڑتا ہوں میں وطن دیں کو بچانے کیلئے
جو کیا وعدہ ازل میں وہ نبھانے کیلئے
آگیا وہ دن بھی شدّت سے تھا جس کا انتظار
بیٹھی ہے تیار زینبؑ ساتھ جانے کیلئے
کر دیا مجبور مجھ کو کرنے آیا ہوں سلام
جا رہا ہوں کربلا واپس نہ آنے کیلئے
ہو گئی نانا مکمل سب میری قربانیاں
آ گیا دنیا میں اصغر ؑ تیر کھانے کیلئے
تڑپی ہے زینبؑ ابھی تک خوں روتا ہے سجادؑ
پھر کوئی اس کو نہ کہہ دے شام جانے کیلئے
کانپتے ہیں سارے انساں موت کی دھلیز پر
دل علی اصغرؑ کا چاہیئے مسکرانے کیلئے
سوکھے لب معصومہؑ کے دیکھے تو غازیؑ نے کہا
جارہا ہوں میں سکینہؑ پانی لانے کیلئے
ڈھل گیا عاشور کا دن چھاگئی تنویرؔ رات
آگ لاتے ہیں شقی خیمے جلانے کیلئے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.