Mai bhi azadar hoo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Irfan Haider
اللّٰہ اللّٰہ
سجاد راہ شام
جب راہ شام میں تھک کر کے
پیاسوں کا قافلہ بیٹھ گیا
سجاد بلا کر باقر کو
دھیمے دھیے یہ کہتا تھا
وعدہ کرو جب تک جیےءنگے
ماتم کریں گے دونوں رہیں گے سوگوار
باقر سے یہی کہتے رہے عابد بیمار
ہاں میں بھی عزادار ہوں اور تم بھی عزادار
میں آدم سادات ہوں کہتا ہے زمانہ
مر جاؤں اگر راہ میں یہ بھول نہ جانا
ہو تم ہی میرے بعد میرے وارث دستار
باقر سے یہی کہتے رہے۔۔۔
ہاں میں بھی عزادار ہوں۔۔۔
باقر زرا ڈھونڈو میری ہمشیر کہاں ہے
بابا کا جہاں سر ہے یقیناً وہ وہاں ہے
کہہ دو اسے آگے ہے سفر اور بھی دشوار
باقر سے یہی کہتے رہے۔۔۔
ہاں میں بھی عزادار ہوں۔۔۔
اصغر کی طرح پیاس سے بے حال ہوا ہوں
قاسم کی طرح میں بھی تو پامال ہوا ہوں
اکبر کی طرح میرے بھی سینے پہ ہوے وار
باقر سے یہی کہتے رہے۔۔۔
ہاں میں بھی عزادار ہوں۔۔۔
ہے نام علی میرا محمد ہے تیرا نام
کیوں کر نہ مچے عرش پہ یہ دیکھ کے کہرام
ہے تیرے رسن ہاتھوں میں اور میں ہوں گرفتار
باقر سے یہی کہتے رہے۔۔۔
ہاں میں بھی عزادار ہوں۔۔۔
بیٹا یہ ارادہ ہے خدا وند جلی کا
بازاروں سے اب ہوگا گزر بنت علی کا
روے گا ہمیں دیکھ کے نیزے پہ علمدار
باقر سے یہی کہتے رہے۔۔۔
ہاں میں بھی عزادار ہوں۔۔۔
کیا کیا نہ ستم ڈھاے ہیں بازار ستم نے
بالوں سے چھپا رکھا تھا چہروں کو حرم نے
غیرت کا جنازہ تھا سر مجمہء اغیار
باقر سے یہی کہتے رہے۔۔۔
ہاں میں بھی عزادار ہوں۔۔۔
اے اختر و عرفان عزا اہلِ عزا سے
کہدو کہ نہ غافل رہے ماتم کی صدا سے
ہے یہی صدا مرحم زخم دل بیمار
باقر سے یہی کہتے رہے۔۔۔
ہاں میں بھی عزادار ہوں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.