Mai aankhein band karta
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Irfan Hussain
باقر میرے بیٹا میری فریاد سنو
تڑپ کر حضرت باقر سے یہ زین العبا بولے
میں آنکھیں بند کرتا ہوں تو مقتل یاد آتا ہے
اے میرے لال بتلا دے کہ میں سوؤں بھلا کیسے
میری نظروں میں آجاتا ہے اک ٹوٹا ہوا نیزہ
رلاتا ہے مجھے زخمی کلیجہ میرے بھیا کا
ہٹانے سے بھی وہ منظر نہیں ہٹتا ہے آنکھوں سے
میں آنکھیں بند کرتا ہوں۔۔۔
تڑپ کر حضرت باقر سے۔۔۔
جب آنکھیں بند ہوتی ہیں تو یاد آجاتے ہیں بابا
میرے بابا کا زخمی جسم تیروں پر معلق تھا
میرے رہتے ہوئے تشنہ دہن مارے گۓ پیاسے
میں آنکھیں بند کرتا ہوں۔۔۔
تڑپ کر حضرت باقر سے۔۔۔
وہ خیمہ جل رہا تھا جس میں بے ہوش تھا بیٹا
بڑی مشکل سے خیمے سے پھپھی جاں نے نکالا تھا
مجھے ہوش آیا تو دیکھا فضا میں تھے فقط شعلے
میں آنکھیں بند کرتا ہوں۔۔۔
تڑپ کر حضرت باقر سے۔۔۔
سکینہ کربلا کے بعد سوی ہی نہیں باقر
وہ اک دن مر گیء گھٹ کر کبھی روی نہیں باقر
وہ رونا چاہتی تھی جب لعیں تھے مارتے درے
میں آنکھیں بند کرتا ہوں۔۔۔
تڑپ کر حضرت باقر سے۔۔۔
علی اصغر کا مر جانا سر مقتل قیامت تھی
میرے لختِ جگر وہ تیرے بابا کی شہادت تھی
ابھی تک یاد کرتا ہوں وہی منظر میں رو رو کے
میں آنکھیں بند کرتا ہوں۔۔۔
تڑپ کر حضرت باقر سے۔۔۔
تن قاسم کا خوں میں ڈوب جانا کیسے بھولونگا
عبا میں اس لیئے تھا وہ کہ پارہ پارہ لاشہ تھا
بڑی مشکل سے بابا رن سے اسکی لاش لاے تھے
میں آنکھیں بند کرتا ہوں۔۔۔
تڑپ کر حضرت باقر سے۔۔۔
پس عاشور وہ محشر رہا میں کیسے بھولونگا
میری ننھی سکینہ کا گلا رسی میں جکڑا تھا
نکلتی تھی کہاں آواز آخر بولتی کیسے
میں آنکھیں بند کرتا ہوں۔۔۔
تڑپ کر حضرت باقر سے۔۔۔
مبارک بین کیسا تھا کہ بابا رو پڑے ہاے
پدر روتے تھے اپنے لال کو سینے سے لپٹاے
بیاں عرفان کیسے ہو قیامت کے مناظر تھے
میں آنکھیں بند کرتا ہوں۔۔۔
تڑپ کر حضرت باقر سے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.