Kyun na roye sajad
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Raza Abbas Zaidi
سجاد رہائی پا کر بھی
پردیس سے گھر کو آ کر بھی
جب اشک بہاتے رہتے تھے
زینب سے دُکھ دیکھے نہ گئے
اک روز تڑپ کر یہ پوچھا
سجاد تُو کب تک روئے گا
اُس وقت میرے مولا نے کہا
اماں اپنے مقدر پر
صغریٰ کے سوالوں پر
کیوں نہ روئے سجاد
اے میری پھوپھی انصاف تُو کر
نیزے پہ جو دیکھے باپ کا سر
ہو ساتھ سفر میں وہ جس نے
چیرا تھا علی اکبر کا جگر
دُروں کی سزا ملتی ہو جہاں
بچوں کو اشک بہانے پر
کیوں نہ روئے سجاد ۔۔۔
تم چھُپ چھُپ کر خوں روتی ہو
میں روؤں تو کیوں کہتی ہو
رویا نہ کرو اے لال میرے
بھائی کو گنوا کر بیٹھی ہو
معصوم بہن کو زنداں میں
جو چھوڑ کے تنہا آیا گھر
کیوں نہ روئے سجاد ۔۔۔
نیزے سے گرا عباس کا سر
میں دیکھ چُکا ہوں وہ منظر
دربار میں میں کیوں مر نہ گیا
جب نام تمہارا لے لے کر
کہتاتھا لعیں زینب ہے کہاں
لے آؤ یہاں پر بے چادر
کیوں نہ روئے سجاد ۔۔۔
سب قتل ہوئے میں زندہ تھا
بیمار سہی لڑ سکتا تھا
شرمندہ ہوں میں اصغر سے
وہ تیرِ ستم سے لڑ تو گیا
وہ تیر میرے کیوں کر نہ لگا
جس تیر سے گھائل تھا اصغر
کیوں نہ روئے سجاد ۔۔۔
کیوں سامنے صغریٰ کے جاؤں
بہتر تو یہی ہے مر جاؤں
تم زندہ ہو اکبر نہ رہا
وہ پوچھے تو کیا بتلاؤں
کیا صبر کرو کیا ضبط کروں
ہے زخم بہت دل کے اندر
کیوں نہ روئے سجاد ۔۔۔
سر طشت میں تھا بابا کا رکھا
اور تخت پہ قاتل بیٹھا تھا
دندانِ مبارک پر اُن کے
خوش ہو کے چھڑی وہ مارتا تھا
افسوس میں کچھ بھی کر نہ سکا
اب تک ہے اُسی سے دردِ جگر
کیوں نہ روئے سجاد ۔۔۔
ریحان و رضا روتے رہنا
اس دہر میں ہے جب تک جینا
نوحوں کی اذانیں دے دے کر
ہر شخص سے یہ کہتے رہنا
بے گورو کفن معصوم بہن
زندان میں ہو جس کے ہاتھوں پر
کیوں نہ روئے سجاد ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.