Kya poochte ho
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Tableegh e Imamia
کیا پوچھتے ہو عابدِ خستہ جگر کا حال
غم سے کبھی بُخار کی ایذا سے تھے نڈھال
عباس و اور قاسم و اکبر کا تھا ملال
یاد آ رہے تھے عون و محمد سے نو نہال
عاشور کا تھا دن تو قیامت کی رات تھی
ناموسِ مُصطفیٰ کی حفاطت کی رات تھی
کیا پوچھتے ہو ۔۔۔
جب ظالموں نے آگ لگائی خیام میں
قوت نہیں تھی اُٹھنے کی پائی امام میں
دینا تھا امتحاں بھی اک راہِ شام میں
اک داغ اور پڑ گیا ماہِ تمام میں
خیموں میں آگ سے تھی جو زینب کو بے کلی
سجاد اُٹھ کھڑے ہوئے کہہ کر کے یا علی
کیا پوچھتے ہو ۔۔۔
خیمہ جلا تو خاک کے اوپر بسر ہوئی
مشکل تھا آج صبح کا ہونامگر ہوئی
ہر بات ظالموں سے جو کی بے اثر ہوئی
عابد کو جب اسیری کی اپنی خبر ہوئی
کہنے لگے کہ جاتا ہوں بابا سلام لو
حق میں میرے حضور دُعائوں سے کام لو
کیا پوچھتے ہو ۔۔۔
سر کربلا کو آپ نے کس صبر سے کیا
میرے لیئے ہے قوفے سے تا شام فاصلہ
کچھ کم نہیں ہے ویسے تو میرا بھی حوصلہ
ناموسِ مُصطفیٰ کا ہے در پیش مرحلہ
جائینگی ننگے سر پھُوپھی دربارِ شام میں
دیکھوں گا میں یہ تاب کہاں ہے غلام میں
کیا پوچھتے ہو ۔۔۔
اتنے میں قید کرنے کو آ پہنچے اشقیائ
کہنے لگے پھُوپھی سے یہ بیمارِ کربلا
بالوں سے منہ چھپالو جو سر پر نہیں ردا
منزل کٹھن ہے آج کی بہتر کرے خُدا
مشکل میںیا علی مدد کہنا بار بار
بچوں سے اور بالی سکینہ سے ہوشیار
کیا پوچھتے ہو ۔۔۔
عابد کی ناتوانی پہ حیران تھے لعیں
منزل کو سر کرے گا یہ آتا نہ تھا یقیں
یہ اتنا غم زدہ ہے کہ مر جائے گا کہیں
اس کے ثبات و ہمت و جرا،ت پہ آفریں
یہ عزم ہے کہ قافلہ سالار بن گیا
ایسا چلا کہ وقت کی رفتار بن گیا
کیا پوچھتے ہو ۔۔۔
یوں کربلا سے اُجڑا ہوا قافلہ چلا
جیسے کسی کا قافلہ سالار مر گیا
اونٹوں سے گرتے جاتے تھے بچے بھی جابجا
آئی سرِ حُسین سے بے ساختہ صدا
کس حال میں ہو بچی پہ میری نظر نہیں
زینب سکینہ گِر گئی تم کو خبر نہیں
کیا پوچھتے ہو ۔۔۔
خامہ کو روک دل میں نہیں تاب اے عروج
پرنم ہے ساری محفلیں احباب اے عروج
عمڑا ہوا ہے آشکوں کا سیلاب اے عروج
گلشن نبی کے دین کا ہے شاداب اے عروج
یارب میں جی رہا ہوں غم پنجتن کے ساتھ
محشر میں بھی رہوں میں اسی انجمن کے ساتھ
کیا پوچھتے ہو ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.