Kehte thay roke
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Ghadeer Fatima
کہتے تھے رو کے عابد دلگیر کیا کروں
ظالم بہت ہے لشکر بے پیر کیا کروں
بیمار ہوں کہ راہ کا چلنا محال ہے
اس پر ستم ہے پاؤں میں زنجیر کیا کروں
کہتے تھے رو کے۔۔۔
کربوبلا میں آ کے یہ احساس بھی نہ تھا
یہ دن مجھے دکھاے گی تقدیر کیا کروں
کہتے تھے رو کے۔۔۔
شدت کی گرم ریت پہ سوکھی زباں لیےء
تڑپا ہے میرا اصغر بے شیر کیا کروں
کہتے تھے رو کے۔۔۔
کڑیل جواں کے سینے پہ نیزہ جو چل گیا
روی بہت ہے مادر دلگیر کیا کروں
کہتے تھے رو کے۔۔۔
یہ تو خبر تھی ہونگے بہتر کے سر قلم
بے پردگی دکھا گیء تقدیر کیا کروں
کہتے تھے رو کے۔۔۔
دین نبی کو جس نے اجالا عطا کیا
ہے تیرگی میں آج وہ تنویر کیا کروں
کہتے تھے رو کے۔۔۔
بچے تڑپ کے مر گےء پانی نہیں ملا
وہ تشنگی کی دیکھی ہے تصویر کیا کروں
کہتے تھے رو کے۔۔۔
سب کچھ لٹا کے دشت میں دامن کو جھاڑ کر
بیٹھے تھے رن میں حضرتِ شبیر کیا کروں
کہتے تھے رو کے۔۔۔
باغ فدک کو چھین کے جب دل نہیں بھرا
کربوبلا میں لوٹ لی جاگیر کیا کروں
کہتے تھے رو کے۔۔۔
زینب پھپھی ہے شام کے بلوے میں بے ردا
اور ہر طرف ہے مجمعہء بے پیر کیا کروں
کہتے تھے رو کے۔۔۔
حسرت لیےء مدینے کی زندان شام میں
زیر زمین سو گیء ہمشیر کیا کروں
کہتے تھے رو کے۔۔۔
نوحہ لکھا رضا تو قیامت گزر گئی
دل رو رہا ہے اور میں تحریر کیا کروں
کہتے تھے رو کے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.