Kehte thay abide bemaar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Irfan Hussain
ہوں میں آفت میں گرفتار مجھے رونے دو
کہتے تھے عابد بیمار مجھے رونے دو
کون باقی ہے جو آکر میرے آنسوں پونچھے
بے کسی کہتی ہے ہر بار مجھے رونے دو
کہتے تھے عابد بیمار۔۔۔
ایک جس کا کوئی مرتا ہے تو روتا ہے وہ شخص
لٹ گیا سب میرا گھر بار مجھے رونے دو
کہتے تھے عابد بیمار۔۔۔
جن کو تقدیر ہنساتی ہے وہ ہنستے بھی ہیں
مجھکو رونا ہے سزاوار مجھے رونے دو
کہتے تھے عابد بیمار۔۔۔
کوئی باقی نہیں شبیر کا رونے والا
ہوں میں بے کس کا عزادار مجھے رونے دو
کہتے تھے عابد بیمار۔۔۔
شاہ دیں چھوڑ گےء ہیں مجھے رونے کے لئے
کوئی باقی نہیں غم خوار مجھے رونے دو
کہتے تھے عابد بیمار۔۔۔
ضبط کرتا ہوں تو شوکت میرا دل کہتا ہے
ہوں بہتر کا عزادار مجھے رونے دو
کہتے تھے عابد بیمار۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.