Haye jab imam mai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Nadeem Sarwar
عاشور کو غش سے جو پھپھی جاں نے اٹھایا
جلتا ہوا لٹتا ہوا ساماں نظر آیا
بابا نہ علمدار نہ لشکر تھا ہمارا
ماں بہنوں کے سر پر بھی رداؤں کو نہ پایا
اس حال میں دستار امامت کو سنبھالا
مرثیہ تھا اک غریب کا
ہاے جب امام میں بنا
چھا چکی تھی شام کی گھٹا
جل رہا تھا ہاے گھر میرا
لٹ رہا تھا مال و زر میرا
ہنس رہے تھے ہم پہ اشقیاء
سامنے پھپھی تھی بے ردا
مرثیہ تھا اک۔۔۔
ہاے جب امام۔۔۔
میرے سامنے تھی کربلا
گریہ و بکا کا شور تھا
میتیں پڑی تھی جا بجا
رو رہی تھی نہر علقمہ
اور میں یہ دیکھتا رہا
مرثیہ تھا اک۔۔۔
ہاے جب امام۔۔۔
مجھ سے کہہ رہی تھی یہ پھپھی
مسندِ رسول جل گیء
چل گیء حسین پر چھری
اب امام وقت ہو تمہیں
ہو رہی تھی ایسے ابتداء
مرثیہ تھا اک۔۔۔
ہاے جب امام۔۔۔
ہاے شامیوں کا اژدھام
اور وہ غیرتوں کا قتلِ عام
خون رو رہا ہے صبح و شام
کہ کے ہاے شام ہاے شام
کیوں نہ اس گھڑی میں مر گیا
مرثیہ تھا اک۔۔۔
ہاے جب امام۔۔۔
آج ہم پہ تنگ ہے زمیں
رو رہی ہے زینبِ حزیں
میں بے حیثیت امام دیں
رکھ رہا ہوں خاک پر جبیں
کر رہا ہوں سجدۂ خدا
مرثیہ تھا اک۔۔۔
ہاے جب امام۔۔۔
سرور و ظفر وہ شام غم
ہاے وہ مصیبت و الم
وہ یتیم شاہ پر ستم
مر رہا تھا جو قدم قدم
کہہ رہا تھا جو بصد بکا
مرثیہ تھا اک۔۔۔
ہاے جب امام۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.