Ek beta ro diya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Afzal Mirza
دیکھ کر بابا کا لاشہ اک بیٹا رو دیا
رہ گیا جس دم اکیلا ایک بیٹا رو دیا
غم کی زنجیروں میں جکڑا ایک بیٹا رو دیا
دیکھ کر بابا کا لاشہ۔۔۔
ناتواں بیمار لاغر اور سفر کی سختیاں
دیکھ کر ہمراہ اپنے سر برہنہ بی بیاں
غم کی زنجیروں میں جکڑا ایک بیٹا رو دیا
دیکھ کر بابا کا لاشہ۔۔۔
پیاس کی شدت سے چہرہ زرد اور پیروں میں خار
ہر قدم پر دیکھ کر تازہ مصیبت کا دیار
غم کی زنجیروں میں جکڑا ایک بیٹا رو دیا
دیکھ کر بابا کا لاشہ۔۔۔
ساتھ میں اہلِ حرم ہے اور سب ہیں ننگے سر
کربلا سے شام تک جایینگے کیسے سوچ کر
غم کی زنجیروں میں جکڑا ایک بیٹا رو دیا
دیکھ کر بابا کا لاشہ۔۔۔
طوق و لنگر کی گرانی سے تھامے ہوے
اٹھ رہا تھا ہر قدم قلب و جگر تھامے ہوے
غم کی زنجیروں میں جکڑا ایک بیٹا رو دیا
دیکھ کر بابا کا لاشہ۔۔۔
جو مصیبت آی عابد پر پڑی ناد علی
کربلا سے شام تک جب بھی کوئی ٹھوکر پڑی
غم کی زنجیروں میں جکڑا ایک بیٹا رو دیا
دیکھ کر بابا کا لاشہ۔۔۔
چل رہی تھی راہ میں سینہ اٹھا کر مشکلیں
جب سفر میں پیش آی ہر قدم پر مشکلیں
غم کی زنجیروں میں جکڑا ایک بیٹا رو دیا
دیکھ کر بابا کا لاشہ۔۔۔
جب ستم نے اپنا انداز ستم بدلا نہیں
راستے بھر بیکسی نے ساتھ جب چھوڑا نہیں
غم کی زنجیروں میں جکڑا ایک بیٹا رو دیا
دیکھ کر بابا کا لاشہ۔۔۔
شام کے زندان میں جس دم سکینہ مر گیء
اور اپنے بھائی کو اک دم اکیلا کر گیء
غم کی زنجیروں میں جکڑا ایک بیٹا رو دیا
دیکھ کر بابا کا لاشہ۔۔۔
کر رہا ہوں میں بیاں بیمار کا حزن و ملال
آ رہے ہیں ذہن میں عشرت مصائب اک خیال
غم کی زنجیروں میں جکڑا ایک بیٹا رو دیا
دیکھ کر بابا کا لاشہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.