Ek bemaar ko tum
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Irfan Hussain
ایک بیمار کو تم اتنا رلایا نہ کرو
ظالموں آل محمّد کو ستایا نہ کرو
شدت دھوپ سے عابد کا بدن جلتا ہے
گرم زنجیر کو تم اتنا ہلایا نہ کرو
ایک بیمار کو تم۔۔۔
ناتواں ہے میرا بیمار یہ زینب نے کہا
طوق و زنجیر میں عابد کو پھرایا نہ کرو
ایک بیمار کو تم۔۔۔
دو قدم چلتے ہی بیمار کو غش آتا ہے
پاؤں میں چھالے ہیں عابد کو چلایا نہ کرو
ایک بیمار کو تم۔۔۔
نیند بیمار کو آتی ہے بڑی مشکل سے
بیڑیاں کھینچ کے عابد کو جگایا نہ کرو
ایک بیمار کو تم۔۔۔
مانگ لو بالی سکینہ سے یہ بچی ہے سخی
بالیاں کھینچ کے کانوں سے رلایا نہ کرو
ایک بیمار کو تم۔۔۔
سر کھلے زینب دلگیر ہے بازاروں میں
بے ردا آل محمّد کو پھرایا نہ کرو
ایک بیمار کو تم۔۔۔
قید میں پھوٹ کے روتی ہے سکینہ بی بی
باپ کا سر اسے ہر بار دکھایا نہ کرو
ایک بیمار کو تم۔۔۔
ہاشمی روتے ہیں عرفان سے نوحہ سن کر
منکروں رونے دو رونے سے رکایا نہ کرو
ایک بیمار کو تم۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.