Dard sajjad ke khirtas
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Hasan Sadiq
درد سجاد کے قرطاس پہ لاؤں کیسے
ہاے روتا ہے قلم لفظ بناؤں کیسے
جن کی مادر کا جنازہ تھا اٹھا رات کے وقت
سر برہنہ سر بازار بلاؤں کیسے
درد سجاد کے۔۔۔
رسیاں پاؤں میں چھالے تھے طمانچوں کے نشاں
حسرت و یاس کی میت کو اٹھاؤں کیسے
درد سجاد کے۔۔۔
پاب جولن ہوں میں ہے طوقِ گریاں زیب گلو
اونٹوں سے گرتے ہوے بچے اٹھاؤں کیسے
درد سجاد کے۔۔۔
زخم جو جسم پہ آے ہیں دکھا سکتا ہوں
دل نے جو شام میں کھاے ہیں دکھاؤں کیسے
درد سجاد کے۔۔۔
کربلا کوفہ کو شام میں تکریم ہوی
روح اجداد تڑپتی ہے سناؤں کیسے
درد سجاد کے۔۔۔
نو سو درباری تھے ناموس نبی پیش ہوی
ہوں غیور خون نہ آنکھوں سے بہاؤں کیسے
درد سجاد کے۔۔۔
ابر تھا پتھروں کا قہقہے بھی طعنے تھے
تنگ بازاروں سے بازاری ہٹاؤں کیسے
درد سجاد کے۔۔۔
اے زمانے کے یزیدوں نہ کہو نجفی سے
خاک کے نور سے اوقات بتاؤں کیسے
درد سجاد کے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.