Chashme sajjad ne
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Mir Rehan Abbas
اہل حرم کو کوفی و شامی ستاتے ہیں
مشکل کشا کے پوتی کو قیدی بناتے ہیں
کوفہ وہی ہے جسکے علی حکمراں رہے
انہیں کی بیٹیوں کو کھلے سر پھراتے ہیں
---اہل حرم کو
---مشکل کشا کے
چشم سجاد نے ہر درد کا منظر دیکھا
نوکِ نیزہ پہ سر سبط پیمبر دیکھا
خون رونے لگی سجاد کی آنکھیں پیہم
جب سے ماں بہنوں کو بلوے میں کھلے سر دیکھا
---چشم سجاد نے
مارتے تھے جو سکینہ کو طمانچے اعدا
جانے کس دل سے یہ بیمار نے منظر دیکھا
---چشم سجاد نے
نیل رخسار تھے اور کانوں سے بہتا تھا لہو
دختر شاہ پہ یہ جور ستمگر دیکھا
---چشم سجاد نے
دل پہ کیا گزری سکینہ کے خدا ہی جانے
طشت پر باپ کا رکھا ہوا جب سر دیکھا
---چشم سجاد نے
کیسے زینب نے بھلا دل کو سنبھالا ہوگا
حلق پر بھای کے جب شمر کا خنجر دیکھا
---چشم سجاد نے
ایک برچی سی کلیجے میں لگی آشک بہے
ماں نے جس دم علی اکبر کا کٹا سر دیکھا
---چشم سجاد نے
سر برہنہ جنہیں دیکھی نہ کبھی چشم فلک
انکو بازاروں میں بے مقنہ و چادر دیکھا
---چشم سجاد نے
یہ سوال آج بھی خرشید سے کرتا ہے ہلال
تونے کن آنکھوں سے شہ کو تہہ خنجر دیکھا
---چشم سجاد نے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.