Chalees baras rote
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Sajid Jafri
چالیس برس روتے نہ کیوں عابدِ مضطر
تا عمر سمایا رہا آنکھوں میں وہ منظر
دیکھا تھا انہیں آنکھوں سے گھر اپنا اُجڑتا
بے گورو کفن لاشے شہیدوں کے زمیں پر
چالیس برس روتے نہ ۔۔۔
پھرتا ہی رہا آنکھوں میں بھائی کا وہ لاشہ
برچھی تھی کلیجے میں اَنی سینے کے باہر
چالیس برس روتے نہ ۔۔۔
گزرے تھے کہاں رنج بہت پوچھا کسی نے
الشام ہی الشام کہا سر کو جھُکا کر
چالیس برس روتے نہ ۔۔۔
دعوت کوئی دیتا تو یہ فرماتے تھے سجاد
گر مجھ کو بپلانا ہے تو مجلس تُو بپا کر
چالیس برس روتے نہ ۔۔۔
دیکھے جو عاشور کو بجھتے ہوئے شعلے
تا عمر دھواں اُٹھتا رہاآہوں میں ڈھل کر
چالیس برس روتے نہ ۔۔۔
کیا گزری دلِ سیدِ سجاد پہ اُس دم
جب لُوٹا گیا بیبیوں کا مکھنہ و چادر
چالیس برس روتے نہ ۔۔۔
کس مرد میں ہے حوصلہ جُز عابدِ بیمار
ماں بہنوں کو جو دیکھ لے بلوے میں کھُلے سر
چالیس برس روتے نہ ۔۔۔
ہر اک نفس گریہ تھا یا تھا عطائے معبود
اک لمحہ بھی راحت نہ انیس آئی میسر
چالیس برس روتے نہ ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.