Ay soghwaro aaho
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Alwidaii recited by Ishtiaq Ali Jaffry
اے سوگواروں آہ و بکا کا مقام ہے
اب رخصت حسین علیہ السّلام ہے
مہماں تمہارا جاتا ہے جو تشنہ کام ہے
سر پیٹو خاک اڑاؤ کہ ماتم تمام ہے
اب وہ صداے ہاے حسینا نہ آے گی
گھر میں تمہارے فاطمہ زہرا نہ آے گی
اے شاہ کربلا تیری خدمت نہ ہو سکی
اے کشتۂ جفا تیری خدمت نہ ہو سکی
اے جان فاطمہ تیری خدمت نہ ہو سکی
مہمان نینوا تیری خدمت نہ ہو سکی
جی بھر رو سکے نہ یہ گردش نصیب کی
مجلس یہ آخری حسین غریب کی
اگلے برس حسین محرم میں آیینگے
باقی رہی حیات تو یہ غم منایینگے
اور فاطمہ کے لال پہ آنسوں بہاےینگے
گر مر گےء تو قبر میں ہم خاک اڑایینگے
تیار قافلہ ہے شہ مشرقین کا
لو کربلا کو جاتا ہے کنبہ حسین کا
عباس با وفا علی اکبر نہ جایےء
جھولے کو خالی چھوڑ کے اصغر نہ جایےء
لیکر بارات قاسم بے پر نہ جایےء
ویراں مکان ہوتا ہے سرور نہ جایےء
آی صدا نہ روؤ عزادار آیینگے
پھر اگلے سال اپنے بھرے گھر کو لایینگے
بن بیاہ نو جواں علی اکبر بھی آیینگے
مشک و الم کے ساتھ برادر بھی آیینگے
بانو کی گود میں علی اصغر بھی آیینگے
نوشاہ بن کے قاسم بے پر بھی آیینگے
زینب کا ہاتھ تھامے سکینہ بھی آے گی
اک شب کی بیاہی فاطمہ کبرا بھی آے گی
زینب کے لال باندھ کے ہتھیار آیینگے
صغرا مریض عابد بیمار آیینگے
شبر کے ساتھ حیدر کرّار آیینگے
زہرا کو تھامے احمد مختار آیینگے
دل کیوں نہ بیقرار ہو بنت رسول کا
مجروح آج تک بھی ہے پہلو بتول کا
بے چین فاطمہ ہے نہ آنسوں بہاؤ تم
میں جا رہی ہوں رو کے نہ مجھکو رلاؤ تم
زحمت نہ ہو تو میری زیارت کو آؤ تم
تربت پہ آ کے اشکوں کی چادر چڑھاؤ تم
مہماں جو کربلا میں میرے پاس آیینگے
ان سبکی پیشوائی کو عباس آیینگے
الوداع ہوتا ہے رخصت یہ تشنہ کام
تم رو رہے ہو ماہ محرم سے صبح و شام
کوثر پہ اپنے ہاتھ سے دونگا میں بھر کے جام
رخصت حسین ہوتا ہے تم پر میرا سلام
دونوں جہاں میں خوش رہو اور شاد تم رہو
اماں دعائیں دیتی ہے آباد تم رہو
ہاں عاشقوں حسین کے آہ و بکا کرو
زہرا کا ساتھ دو مدد مصطفیٰ کرو
حق محبت شہ بیکس ادا کرو
اب کوچ ہے حسین کا محشر بپا کرو
لو اب وداع کیجیو آل رسول کو
دو آخری حسین کا پرسہ بتول کو
اے تشنہ کام و بیکس و ناکام الوداع
اے مبتلاے حسرت و آلام الوداع
اے بیکفن علی کے گل اندام الوداع
مذبوح تیغ شمر بد انجام الوداع
مظلومیت پہ آپ کی جاں اپنی کھوےنگے
جب تک ہے زندہ آپ کے ماتم میں روےنگے
اے نور چشمِ احمد مختار الوداع
اے یادگار حیدر کرار الوداع
اے سیدہ بتول کے دلدار الوداع
اے امت رسول کے غمخوار الوداع
آدابِ تعزیت نہ ادا ہم سے ہو سکے
اے حسرت رہی کہ ہاے نہ جی بھر کے رو سکے
اے شاہ کربلاے معلیٰ سلام لو
ہم بیکسوں کے والے و مولا سلام لو
آقا سلام لو شہ والا سلام لو
اے فاطمہ کے چاند ہمارا سلام لو
رخصت یہ آخری ہے دل افگار آے ہیں
مولا سلام لو یہ عزادار آے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.