Bekas pardesi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Shahid Baltistani
شام جاتے ہوئے رو کے سجاد نے کہا
اسلام اے بے کس بابا بے کس بیٹے کا سلام
اسلام’‘ علیک یا غریب حسین
میں اک بے کس پردیسی ہوں میں لوٹ کے آئوں گا
میں ساتھ پھُوپھی کے اے بابا قرآن سُنائوں گا
میں اک بے کس پردیسی۔۔۔
ہو تم پہ سلام میرا اے میرے غریب پدر
اک قافلہ تھا تیرا اک میں بھی چلا لے کر
میں ابنِ حسین ہوں اے بابا ظالم کو بتائوں گا
میں اک بے کس پردیسی۔۔۔
اک رسی میں بابا ہائے بارہ گلے ہوں گے
سب چھوٹے بڑے بابا اک ساتھ بندھیں ہونگے
مہمل سے گرتے بچوں کو سینے سے لگائوں گا
میں اک بے کس پردیسی۔۔۔
زینب کو بن چادر میں جب دیکھ نہ پائو گے
تم نوکِ سناں سے پھر قرآن سُنائو گے
آواز میں تیری اے بابا آواز ملائوں گا
میں اک بے کس پردیسی۔۔۔
ہم قیدی بنے ہوں گے دربار سجا ہو گا
ہائے طشتِ تلہ میں اور سر تیرا رکھا ہوگا
اُس پل میں سکینہ کو بابا کس طرح سنبھالوں گا
میں اک بے کس پردیسی۔۔۔
مانگے گا سکینہ کو اک شامی کنیزی میں
مر جائوں گا میں بابا سُن کر یہ اسیری میں
زہرا کو شبی کو اے بابا ظالم سے بچائوں گا
میں اک بے کس پردیسی۔۔۔
تیری یاد میں رو رو کر زندان بسائے گی
پھر موت سکینہ کی ہم سب کو رُلائے گی
میں اُس کی لحد بھی اے بابا ہاتھوں سے بنائوں گا
میں اک بے کس پردیسی۔۔۔
پابندِ رسن یاور یہ قافلہ جب نکلا
بیمار امام میرا کرتا رہا یہ نوحہ
ہے تیری قسم مجھ کو بابا تیرا نام بچائوں گا
میں اک بے کس پردیسی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.