Bekafan baap ki
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Mir Rehan Abbas
بے کفن باپ کی میت سے گزارا مجھکو
کتنا امت نے میرے بابا ستایا مجھکو
آبلوں سے میرے پیروں کے لہو جاری ہے
اک قدم رکھنا زمیں پر بھی میرا بھاری ہے
ہاے کانٹوں پہ کچھ اس طرح چلایا مجھکو
بے کفن باپ کی میت۔۔۔
بعد پھر آپ کے اعدا نے جلاے یوں قیام
جل کے خیمے میں ہی مر جاتا شریعت کا امام
جلتے خیموں سے پھپھی جاں نے نکالا مجھکو
بے کفن باپ کی میت۔۔۔
سامنے میرے کنیزی میں بہن کو مانگا
ہاے سادات پہ امت نے ہے صدقہ پھینکا
مار ڈالے گا میرے بابا یہ صدمہ مجھکو
بے کفن باپ کی میت۔۔۔
جب کبھی راہ میں قیدی نے جو پایا سایہ
تھک کے اک پل کے لئے بیٹھنا چاہا بابا
مار کر درہ ستمگر نے اٹھایا مجھکو
بے کفن باپ کی میت۔۔۔
بیڑیاں پیر میں لنگر ہے کمر میں میرے
ضعف بیمار کے تن میں ہے چلے تو کیسے
طوق گردن میں ہے اعدا نے پنہایا مجھکو
بے کفن باپ کی میت۔۔۔
روکے کہتی ہے مجھے پانی پلاؤ بھیا
مجھکو ظالم کے طمانچوں سے بچالو بھیا
حسرت و یاس سے تکتی ہے سکینہ مجھکو
بے کفن باپ کی میت۔۔۔
ہر کسی باپ کی چاہت یہ ہوا کرتی ہے
اپنے بیٹے سے بس امید یہی ہوتی ہے
گر مروں گا تو پسر دے گا یہ کاندھا مجھکو
بے کفن باپ کی میت۔۔۔
بے کفن باپ کے لاشے سے گزرتا میں تھا
ایسا لگتا تھا کہ دم میرا نکل جائے گا
اس قدر آپ کی غربت کا تھا صدمہ مجھکو
بے کفن باپ کی میت۔۔۔
ہاے دانش میرے مولا کی غریبی کا سماں
لاشہء شاہ پہ کہتا تھا یہ بیٹا ریحان
درد اب اور بھی ہے بابا اٹھانا مجھکو
بے کفن باپ کی میت۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.