Ay chacha mai tera
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Rizwan Zaidi
اے چچا میں تیرا سجاد ہوں پہچان مجھے
کھا گےء ہاے ستم شام کے زندان مجھے
اے چچا سن لے یہ پر درد کہانی میری
ڈھل گیء رنج و الم سہتے جوانی میری
تازیانوں سے ستایا گیا ہر آن مجھے
اے چچا میں تیرا سجاد۔۔۔
قرض یوں اجر رسالت کا چکاتے تھے لعیں
کلمہ پڑ پڑ کے مجھے درے لگاتے تھے لعیں
یاد ہے آج بھی امت کا یہ احسان مجھے
اے چچا میں تیرا سجاد۔۔۔
اے چچا شام کی وہ راہیں عجب راہیں تھی
تیس تھی زخموں میں اور لب پر میرے آہیں تھی
جینا دشوار تھا اور مرنا تھا احسان مجھے
اے چچا میں تیرا سجاد۔۔۔
کبھی زندانوں سے گزرا کبھی درباروں سے
درد صیحت ہوے گزرا ہوں میں بازاروں سے
گام در گام رلاتے تھے مسلمان مجھے
اے چچا میں تیرا سجاد۔۔۔
جن کی حد کوئی نہیں ایسے الم دیکھے ہیں
بھرے بازار میں بے پردہ حرم دیکھے ہیں
سیکڑوں غم تھے جو کرتے تھے پریشان مجھے
اے چچا میں تیرا سجاد۔۔۔
ظلم نے لوٹا ہے جنگل میں بھرا گھر میرا
اس طرح اجڑا ہے مقتل میں بھرا گھر میرا
بھری بستی بھی نظر آتی ہے ویران مجھے
اے چچا میں تیرا سجاد۔۔۔
میں لہو روتا تھا وہ زخم لگاتے تھے مجھے
شامی پانی کی جگہ پیاس پلاتے تھے مجھے
قید خانوں میں رکھا جاتا تھا مہمان مجھے
اے چچا میں تیرا سجاد۔۔۔
اے چچا یہ بھی قیامت کی گھڑی آی ہے
جلے کرتے میں بہن قید میں دفنای ہے
سونے دیتا نہیں ہمشیر کا یہ دھیان مجھے
اے چچا میں تیرا سجاد۔۔۔
نوحہ عابد کا تھا جب آے وطن نور علی
پیٹ کر سر یہی کرتے تھے سخن نور علی
دفن کرنا پڑے قد ہاتھوں سے ارمان مجھے
اے چچا میں تیرا سجاد۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.