Abide bemaar ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
مومنوں یہ ہے جنازہ عابد بیمار کا
جو کبھی بھولا نہ منظر شام کے بازار کا
دھوپ تھی اور پیاس تھی اور تازیانہ تھا غذا
خوں بھی جاری جسم سے تھا شاہ کے دلدار کا
مومنوں یہ ہے جنازہ۔۔۔
دی صدا زینب نے بابا لو لعینوں نے کہ جب
پشت سے کھینچا گیا تھا بستر عابد بیمار کا
مومنوں یہ ہے جنازہ۔۔۔
ماں پھپھی بہنیں کھڑی تھی بے ردا بازار میں
تھا عجب یہ امتحاں اس قافلہ سالار کا
مومنوں یہ ہے جنازہ۔۔۔
بر سرِ محفل تعرف بی بیوں کا جب ہوا
شرم سے سر جھک گیا اس بیکس و لاچار کا
مومنوں یہ ہے جنازہ۔۔۔
کچھ نہیں پرواہ ستایش کی بہ روز حشر ہی
دینگے مولا خود صلہ مجھکو میرے اشعار کا
مومنوں یہ ہے جنازہ۔۔۔
اب دعا یہ ہے شجیہا کی امام عصر سے
سلسلہ جاری رہے افکار کے اظہار کا
مومنوں یہ ہے جنازہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.