Abid ka dil ro raha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Ameer Hasan Aamir
حسین آے ہیں خیمے میں رخصتی کے لئے
یہ امتحان بڑا سخت ہے کسی کے لئے
وصیتیں ہیں لبوں پر تو آنکھ میں آنسوں
خزاں کا وقت ہے عابد کی زندگی کے لئے
نہیں کوئی باقی سواے تمہارے
جدا ہو گےء ہم سے احباب سارے
یہ سن سن کے عابد کا دل رو رہا ہے
اٹھو غش سے رخصت کو آے ہیں بیٹا
بہت زخم سینے پہ کھاے ہیں بیٹا
دعا دو ابھی باپ ہمت نہ ہارے
یہ سن سن کے عابد کا۔۔۔
پایا وطن ہے مخالف جہاں ہے
تمہارا تو ہم سے بڑا امتحاں ہے
چھنیں گے سکینہ کے بھی گوشوارے
یہ سن سن کے عابد کا۔۔۔
جدائی نے سب کی ہمیں مار ڈالا
ہوا گھر سے رخصت ہمارے اجالا
نظر لگ گیء ہے چراغوں کو سارے
یہ سن سن کے عابد کا۔۔۔
کمر خم ہے آنکھوں میں بینای کم ہے
تمہیں کیا بتاییں ہمیں کتنا غم ہے
ہمیں چھوڑ کر چل بسے جہاں سے پیارے
یہ سن سن کے عابد کا۔۔۔
نظر لگ گئی ہے شبیہ نبی کو
میرے لال ہم سے کسی کو نہ پوچھو
خفا ہو گےء چاند سے اب ستارے
یہ سن سن کے عابد کا۔۔۔
خدا تم پہ کوئی مصیبت نہ ڈالے
اٹھو لال ہم بھی ہے اب جانے والے
یہ گھر بار ہے اب تمہارے سہارے
یہ سن سن کے عابد کا۔۔۔
بدن ہو گیا رن میں پامال کس کا
سناؤں میں بیٹا تمہیں حال کس کا
سبھی جان دے کر جہاں سے سدھارے
یہ سن سن کے عابد کا۔۔۔
کوی حق وفا کا ادا کر گیا ہے
وہ دیکھو لہو میں علم بھر گیا ہے
چچا جان سوتے ہیں دریا کنارے
یہ سن سن کے عابد کا۔۔۔
کس پر ترس ظالموں نے نہ کھایا
فلک ہل گیا اس قدر ظلم ڈھایا
لعینوں نے اصغر کے بھی تیر مارے
یہ سن سن کے عابد کا۔۔۔
ہے آنکھوں میں آنسوں دلوں میں تکلم
ہے دل سوز عامر کا اتنا ترنم
ہے وہ درد نوحے میں اختر تمہارے
یہ سن سن کے عابد کا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.