Ab wo sajjad na
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Shahid Baltistani
ہاے ہاے شام ہاے ہاے شام
نوکِ نیزہ سے دیکھ لو بابا
اب وہ سجاد نہ رہا سجاد
جس گھڑی بے ردا ہوی زینب
کربلا میں ہی مر گیا سجاد
کیا ہے پردہ یہ شام والوں کو
تیری دادی نے ہی سکھایا ہے
انہیں لوگوں نے میری پھوپھیوں کو
بے ردا شام میں پھرایا ہے
کیا غضب ہے کہ ہاتھ پھیلا کر
مانگتا ہے بس ایک ردا سجاد
نوکِ نیزہ سے۔۔۔
ہاے جس نے بغیر محمل کے
گھر سے باہر قدم نہ رکھتا تھا
اس پھپھی کو زمانے والوں نے
آپ کے بعد بے ردا دیکھا
کاش عباس آج ہوتے تو
یہ قیامت نہ دیکھتا سجاد
نوکِ نیزہ سے۔۔۔
سر پہ جب تک تھا آپ کا سایہ
ماؤں بہنوں کے سر پہ تھی چادر
ورنہ میں بھی علی کا بیٹا ہوں
جانتا ہوں میں جنگ کے جوہر
دیکھ کر بے ردا پھوپی کا سر
شرم کے مارے جھک گیا سجاد
نوکِ نیزہ سے۔۔۔
ننھے بچوں کے ہاتھ میں پتھر
دے کے مارا گیا سکینہ کو
پشت ناقہ سے بھی گرایا اور
تازیانے لگے یتیمہ کو
میں بندھے ہاتھ دیکھ کر رویا
اس نے ہر درد پر کہا سجاد
نوکِ نیزہ سے۔۔۔
بدر و خیبر کی جو عداوت تھی
اس کا یوں انتقام لیتے ہیں
شام کے لوگ بھیڑ میں ہر دم
میری پھوپھیوں کا نام لیتے ہیں
تازیانے تو سہہ گیا بابا
تنس لیکن نہ سہہ سکا سجاد
نوکِ نیزہ سے۔۔۔
اس طرح سے بندھے ہیں رسی سے
ہاتھ میرے گلے یتیموں کے
نہ جھکوں تو زمین سے بابا
پاؤں اٹھتے ہیں ننھے بچوں کے
بس رکوع میں ہی شکر کے سجدے
کر کے گزرے گا اب تیرا سجاد
نوکِ نیزہ سے۔۔۔
جس بہن نے ہمیشہ جینے کی
ہاے عباس کو دعائیں دی
بے ردا سر پہ رکھ کے ہاتھوں کو
اس نے عباس کو صداییں دی
سر سناں سے وہاں گرا ان کا
اور یہاں خاک پر گرا سجاد
نوکِ نیزہ سے۔۔۔
اپنے مولا کے ایک آنسوں کا
حق ادا نہ صحاب کر پایا
گرتے اشکوں کی روشنائی سے
دل کے قرطاس پر یہی لکھا
کتنا گہرا تھا غم رداؤں کا
یا خدا جانتا ہے یا سجاد
نوکِ نیزہ سے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.