Zikre sheh karke
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Ustad Sibte Jafar
ذکرِ شہ کرکے محبوں کو رلایا میں نے
اپنا گھر مجرای جنت میں بنایا میں نے
شہ نے فرمایا کرونگا نہ گلہ امت کا
پانی دو روز نہ پایا تو نہ پایا میں نے
ذکرِ شہ کرکے۔۔۔
شہ نے فرمایا میرے بھائی کے بازو کاٹے
اس پہ بھی ہاتھ نہ امت پہ اٹھایا میں نے
ذکرِ شہ کرکے۔۔۔
مارا اکبر کو تو کہتا تھا یہی ابنِ نمیر
آج تصویر محمد کو مٹایا میں نے
ذکرِ شہ کرکے۔۔۔
شہ نے قاصد سے کہا بیٹی کو کیا خط لکھا
آکے یاں ایک گھڑی چین نہ پایا میں نے
ذکرِ شہ کرکے۔۔۔
کہیو صغرا سے کہ مشکل ہے وطن میں آنا
اب تو بی بی اس جنگل کو بسایا میں نے
ذکرِ شہ کرکے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.