Zehra ki dua hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Shadman Raza
زہرا کی دعا ہے
غیبت سے نکل آئے خدایا میرا بیٹا
زہرا کی دعا ہے
کوئی تو اٹھالے میرے شبیر کا لاشہ
زہرا کی دعا ہے
ننھے علی اصغر کا لہو اب بھی رواں ہے
اب تک علی اکبر کے کلیجے میں سناں ہے
مہدی میرا آ جاے تو سینے سے لگا لے
زہرا کی دعا ہے
غیبت سے نکل آئے۔۔۔
خنجر سے گلا کٹ گیا وہ گرز وہ بھالے
اس لاش پہ گھوڑے ہیں ابھی دوڑنے والے
کوئی میرے شبیر کے لاشے کو اٹھالے
زہرا کی دعا ہے
غیبت سے نکل آئے۔۔۔
وہ دربدری کوفے کے دربار کا بدلہ
باقی ہے ابھی شام کے دربار کا بدلہ
اللّٰہ میرے لال کو غیبت سے نکالے
زہرا کی دعا ہے
غیبت سے نکل آئے۔۔۔
پیاسا میرے شبیر ہے غیبت میں ہے بیٹا
وہ ختم ہو اب جیسی مصیبت میں ہے بیٹا
ہر ایک عزادار اگر دل سے بلا لے
زہرا کی دعا ہے
غیبت سے نکل آئے۔۔۔
کہتی ہے قمر پیارے ہیں یہ ماتمی سارے
لاشوں کو اٹھاتے ہیں عزادار ہمارے
اللّٰہ عزاداروں کی نسلوں کو بچالے
زہرا کی دعا ہے
غیبت سے نکل آئے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.